حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں ڈرون حملہ، پاکستان کی مذمت
👁️ 69 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں ڈرون حملہ، پاکستان کی مذمت
جدہ (ڈیلی اردو) سعودی عرب پر ایک بارحوثیوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی مشترکہ فورسز کی کمان نے بتایا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے ملک کے جنوبی علاقے کو بارودی ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ایران نواز حوثی ملیشیا نے آج صبح سویرے بارودی مواد سے لیس ڈرون روانہ کیا گیا جس کا ہدف رہائشی علاقہ تھا، تاہم سعودی فضائیہ نے ڈرون کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا ہے۔
#Arab Coalition forces successfully intercepted and destroyed on Saturday morning an armed drone launched by the Iran-backed Houthi militia toward #SaudiArabia’s Southern Region https://t.co/UdpiTtsAYJ
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) October 10, 2020
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی سرحدی صوبے جازان کی العارضہ کمشنری کی شہری آبادی کو گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایک گولہ آبادی میں بھی آ گرا، تاہم خوش قسمتی سے اس گولہ باری میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ ایک شہری کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد الغامدی نے بتایا کہ شہری دفاع کی ٹیمیں اس جگہ پہنچ گئیں جہاں گولہ گرا تھا۔علاقے کا محاصرہ کرکے کارروائی کی جارہی ہے۔
حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں مسلسل سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولے داغے جا رہے ہیں۔ ان خلاف ورزیوں سے شہریوں کی جانوں کو شدید خطرات کا سامنا ہے۔
اتحادی افواج کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کے بیان کے مطابق دہشت گرد حوثی ملیشیا نے پہلے بھی کئی بار ڈرون اور میزائل حملوں اور گولہ باری سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے، جن میں متعدد شہری زخمی ہو چکے ہیں۔
اس سے قبل عرب اتحاد نے اعلان کیا تھا کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
اتحاد نے زور دیا تھا کہ وہ بین الاقوامی قانون کے مطابق دہشت گرد کارروائی میں ملوث افراد کے احتساب کا ارادہ رکھتا ہے۔
ترجمان نے حوثی باغیوں کی طرف سے ڈرون طیاروں کے حملے کوبین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی اداروں سے حوثیوں کی دہشت گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب پاکستان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حالیہ ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے ڈرون حملہ ناکام بنانے اور قیمتی جانوں کا نقصان بچانے پر پاکستان کو بے حد خوشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس قسم کے حملوں کی فوری روک تھام کی ضرورت پر زور دیتا ہے اور سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی استحکام کو درپیش کسی بھی خطرے کی صورت میں اس کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتے ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7404 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5123 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C