حیدرآباد میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاج، 48 افراد گرفتار، رینجرز تعینات
👁️ 72 بار دیکھا گیا
حیدرآباد میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاج، 48 افراد گرفتار، رینجرز تعینات
حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور پولیس پر پتھراؤ کرنے والے احتجاجی مظاہرین کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر کے 48 افراد کو گرفتار کر لیا۔
150 سے 200 افراد کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے، بے حرمتی کرنے والے کو سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد شہر میں مختلف مقامات پر رینجرز تعینات ہے، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے گشت بھی جاری ہے۔
ہنگامہ آرائی پر تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں کار سرکار میں مداخلت، املاک کو نقصان پہنچانے، فسادات پھیلانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس نے توڑ پھوڑ، املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس پر پتھراؤ کرنے والے 48 افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے، آج موبائل مارکیٹ اور چاندنی کے علاقوں میں کاروبار بند رہا، صدر کے علاقے میں پولیس اور رینجرز تعینات ہیں۔
ایس ایس پی پی امجد شیخ کے مطابق مشتعل افراد کی جانب سے پتھراؤ کے باعث ایس ایچ او سمیت سات پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
رینجرز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو منتشر کیا، اور شہر میں امن و امان کی صورت حال پر قابو پایا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11804 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C