خواتین کو وراثت میں حق اپنی زندگی میں ہی لینا ہوگا، سپریم کورٹ آف پاکستان
👁️ 105 بار دیکھا گیا
خواتین کو وراثت میں حق اپنی زندگی میں ہی لینا ہوگا، سپریم کورٹ آف پاکستان
اسلام آباد (ڈیلی اردو) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پشاور کی رہائشی خواتین کے بچوں کا نانا کی جائیداد میں حق کا دعویٰ مسترد کر دیا اور ریمارکس دیئے کہ خواتین زندگی میں اپنا حق نہ لیں تو ان کی اولاد دعوٰی نہیں کرسکتی۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ نے بچوں کی جانب سے نانا کی جائیداد میں حق کے دعوے سے متعلق اپیل پر سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ ‘خواتین کو وراثت میں حق اپنی زندگی میں ہی لینا ہوگا’۔
عدالت کا کہنا تھا کہ ‘خواتین زندگی میں اپنے حق نہ لیں تو ان کی اولاد دعویٰ نہیں کر سکتی’۔
اس موقع پر جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ‘قانون وراثت میں خواتین کے حق کو تحفظ فراہم کرتا ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘دیکھنا ہوگا کہ خواتین خود اپنے حق سے دستبردار ہوں یا دعویٰ نہ کریں تو کیا ہوگا’۔
بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے پشاور کی رہائشی خواتین کے بچوں کی درخواست مسترد کردی۔
واضح رہے کہ عیسیٰ خان نامی شخص نے 1935 میں اپنی جائیداد بیٹے عبدالرحمٰن کو منتقل کی تھی تاہم انہوں نے اپنی دونوں بیٹیوں کو جائیداد میں حصہ نہیں دیا تھا۔
عیسیٰ خان کی دونوں صاحبزادیوں نے اپنی زندگی میں وراثت نامے کو چیلنج نہیں کیا مگر ان کے بچوں نے 2004 میں نانا کی وراثت میں حق کا دعوٰی دائر کیا تھا۔
ان کی درخواست پر سول کورٹ نے بچوں کے حق میں فیصلہ دیا تھا تاہم بعد ازاں ہائیکورٹ نے سول کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا اور اب سپریم کورٹ نے بھی پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
واضح رہے کہ جولائی کے آخر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نفاذ ملکیتی حقوقِ نسواں (ترمیمی) بل 2021 پر دستخط کیے تھے جس کے بعد یہ بل قانون بن گیا۔
ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ نفاذ ملکیتی حقوقِ نسواں ایکٹ 2020 کے سیکشن 5 میں ترمیم کی گئی ہے۔
ترمیم کے تحت محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو 30 دن کے اندر اپیل کی جا سکے گی۔
بل میں کہا گیا کہ ‘یہ شکایت کے مؤثر اور تیز کے ازالے کا طریقہ فراہم کرتا ہے جس کے تحت اگر کسی خاتون کو ان کے ملکیتی حقوق یا جائیداد کا قبضہ نہ دیا جارہا ہو اور اس متعلقہ جائیداد کے حوالے سے عدالت میں کوئی کیس زیر التوا نہ ہو تو وہ محتسب کو درخواست دے سکتی ہیں’۔
درخواست کے ابتدائی جائزے کے بعد محتسب، متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے 15 روز میں رپورٹ طلب کرے گا اور ریکارڈ کے جائزے کے بعد فیصلہ سنائے گا۔
بل میں کہا گیا کہ ‘محتسب، شکایت گزار اور ان کے مخالفین سے بھی اعتراضات طلب کرے گا اور 60 روز میں سماعت مکمل کرنے کا مجاز ہوگا’۔
نفاذ ملکیتی حقوقِ نسواں (ترمیمی) بل 2021 درست سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے کیونکہ اس میں خواتین کے جائیدادوں سے متعلق تنازعات کے حل کے لیے وقت کی پابندی لگادی گئی ہے۔
یہ مشاہدہ کیا جاتا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 23 میں تمام شہریوں کے ملکیتی حقوق کو تسلیم کیا گیا ہے لیکن خواتین کو اپنا یہ حق حاصل کرنے کے لیے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26287 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9122 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5143 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C