03/October/2023

خودکش حملے کے بعد ترک پولیس کا 18 صوبوں میں آپریشن، 90 افراد گرفتار

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خودکش حملے کے بعد ترک پولیس کا 18 صوبوں میں آپریشن، 90 افراد گرفتار

خودکش حملے کے بعد ترک پولیس کا 18 صوبوں میں آپریشن، 90 افراد گرفتار

انقرہ (ڈیلی اردو) ترکیہ میں پولیس نے اتوار کو ہونے والے خودکش حملے میں ملوث دہشتگردوں کی تلاش میں 18 صوبوں میں کارروائی کرتے ہوئے 90 افراد کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کرد عسکریت پسند گروپ سے تعلق کے الزام کے شبے میں گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب ہونے والے دھماکے کی ذمے داری کرد عسکریت پسندوں نے قبول کی تھی۔

خودکش دھماکے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک خودکش حملہ آور کو پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C