خیبرپختونخوا میں ایک سال کے دوران 670 دہشتگرد حملے
👁️ 29 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں ایک سال کے دوران 670 دہشتگرد حملے
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے نشانے پر ہے، ایک سال میں تخریب کاروں نے صوبے پر 670 حملے کئے، جن میں سیکڑوں افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ صوبائی حکومت نے دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے پولیس کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ انسدد دہشت گردی نے خیبرپختونخوا میں ایک سال کے دوران ہونے والے دہشت گردی واقعات کی رپورٹ مرتب کرلی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران صوبے میں دہشت گردوں نے 670 حملے کئے، جس میں 17 خودکش، 15 راکٹ، 107 دستی بم حملے جبکہ فائرنگ کے 382 واقعات بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے سب سے زیادہ شمالی وزیرستان میں 140 حملے کئے، ڈی آئی خان میں 81 جبکہ پشاور میں 60 حملے کئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی او پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 432 دہشتگرد گرفتار جبکہ 139 مقابلوں میں مارے جاچکے ہیں، جن کے سر کی قیمت 4 کڑور 80 لاکھ روپے مقرر تھی۔
دوسری جانب نگراں صوبائی حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال کہتے ہیں کہ 8 ہزار پولیس اہلکاروں کی پاکستان آرمی سے تربیت مکمل کروالی گئی ہے جبکہ 200 بکتر بند گاڑیوں سمیت نائٹ ویژن ہتیھار پولیس کو فراہم کئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
20/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15563 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C