خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے حملے، پولیس اور سیکورٹی کے 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
👁️ 81 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے حملے، پولیس اور سیکورٹی کے 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
پشاور (ڈیلی اردو رپورٹ) صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں حالیہ دہشت گرد حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے تین اہلکار ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر بھرپور جوابی کارروائیاں کی ہیں۔
جنوبی وزیرستان: سب انسپکٹر محمود خان ہلاک
قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے زیریں علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کے سب انسپکٹر محمود خان ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سب انسپکٹر کو ان کے گھر کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔
بنوں: شدت پسندوں کے حملے میں پولیس اہلکار ہلاک، 4 افراد زخمی
ضلع بنوں کے علاقے ہووید میں شہریوں اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک پولیس اہلکار مرتضیٰ جان ہلاک ہو گیا، جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک اسکول ٹیچر اور ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہیں۔
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) کے ترجمان خانزالا قریشی کے مطابق امن کمیٹی کے ارکان اور پولیس اہلکار علاقے میں گشت کر رہے تھے جب رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ پولیس کے فوری ردعمل کے باعث حملہ آور فرار ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسکول ٹیچر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید بھی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے علاقے کا دورہ کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام دہشت گردوں سے تنگ آ چکے ہیں اور کئی مقامات پر مقامی لوگ بھی جوابی کارروائی کر رہے ہیں۔
چترال: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد اور ایک اہلکار ہلاک
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں کارروائی کے دوران دہشت گرد تنظیم “فتنہ الہندوستان” کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار، اسلم، بھی ہلاک ہو گیا۔
فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے تاکہ دہشت گردوں کے دیگر ممکنہ ٹھکانوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C