خیبرپختونخوا: وزیراعلیٰ محمود خان اور وزراء کے درمیان شدید اختلافات
👁️ 44 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا: وزیراعلیٰ محمود خان اور وزراء کے درمیان شدید اختلافات
ڈیرہ اسماعیل خان (توقیر حسین زیدی) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ اور وزراء کے درمیان شدید اختلافات پید اہوگئے ہیں۔ وزراء نے خیبرپختونخوا میں ناقص طرز حکمرانی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خراب طرز حکمرانی بہتر نہ ہونے کی صورت میں اپنے عہدوں سے مستعفی ہونےکی دھمکی دیدی ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے پانچ وزراء اور 20 اراکین صوبائی اسمبلی نے پارٹی کےاندر اپنا ایک گروپ قائم کرلیا ہے۔ وزراء اور اراکین اسمبلی محمود خان کی کارکردگی سے انتہائی مایوس اور ناخوش ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا ہے کہ صوبے میں کرپشن اور کمیشن کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے اور خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کی حکومت سے بدتر ہے۔ محمود خان کو عثمان بزدار پلس قرار دیتے ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے منشور پر عمل درآمد نہیں ہو رہا بلکہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹریز صوبے کے تمام معاملات چلا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ کا بھائی بھی حکومتی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے اور تقرریوں و تبادلوں میں مبینہ طور پر ملوث ہے۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انھیں یکسر مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ دو تین وزراء اس سازش کے پیچھے ہیں کیونکہ میں نے ان کے رشتہ داروں اور دوستوں کو صوبائی کابینہ میں شامل نہیں کیا۔
میرے بھائی کا حکومتی معاملات سے کوئی تعلق نہیں وہ اپنے آبائی علاقے کی مقامی سیاست میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور میں نے اپنے حلقے کی ذمہ داریاں اس کے سپرد کررکھی ہیں۔ صوبے میں کرپشن اور کمیشن کے الزامات بے بنیاد ہیں اگر کسی کے پاس ٹھوس شواہد ہیں تو وہ سامنے لائے۔
وزراء اور بیوروکریٹس کے خلاف کاروائی کروں گا، میں بااختیار ہوں کوئی میری حکومت میں مداخلت نہیں کررہا، میرا پرنسپل سیکرٹری میرے احکامات متعلقہ افسروں تک پہنچانے کا ذمہ دار ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ عمران خان نے مجھے وزیراعلیٰ نامزد کیا اور مجھے کسی کو بھی کابینہ میں شامل کرنے یا ہٹانے کا مکمل اختیار حاصل ہے کوئی استعفی دینا چاہتا ہے تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا جو وزراء الزامات لگا رہے ہیں انکی اپنی کارکردگی مایوس کن ہے اور میں انھیں ہٹانے کا سوچ رہا ہوں، مجھے عمران خان کا مکمل اعتماد حاصل ہے اس لئے میں اپنے فیصلوں میں خود مختار ہوں۔
محمود خان سے جب پوچھا گیا کہ نااہل وزراء کو ہٹانے کی بجائے انکی وزارتیں کیوں تبدیل کی گئیں تو انہوں نے کہا کہ ان وزراء کو ایک موقع دیا گیا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنائیں بصورت دیگر انھیں وزارتوں سے ہٹا دیا جائے گا۔
ایک سینئر وزیر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ صوبے میں کرپشن، دعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال کے باعث تحریک انصاف کی جانب انگلیاں اٹھ رہی ہیں اور پارٹی کی ساکھ شدید متاثر ہو رہی ہے۔
عمران خان کو کئی مرتبہ صورت حال سے آگاہ کیا گیا لیکن تاحال انہوں نے کوئی کاروائی نہیں کی۔ وزیر اعلی کی ناقص کارکردگی سے کارکنوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان نااہل ہیں اور حکومت اسلام آباد سے چلائی جارہی ہے۔ کرپشن اور کمیشن کی شرح بڑھ کر 20 فیصد سے زائد ہو گئی ہے۔
وزیراعلیٰ ہائوس سے براہ راست وزراء کے محکموں میں مداخلت سے حکومتی معاملات کا بیڑہ غرق ہوچکا ہے۔ لوگوں نے اچھی طرز حکمرانی کے لئے تحریک انصاف کوووٹ دیا تھا لیکن محمود خان کی ناقص کارکردگی سے عوام نالاں ہیں۔
ایک اور وزیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کا بھائی پشاور میں بیٹھ کر حکومتی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے اکثر تقرریاں اور تبادلے اسکی مرضی سے ہوتے ہیں۔ اگر کوئی وزیر کرپٹ یا نااہل تھا تو اسکو کابینہ سے نکالنے کی بجائے نئی وزارت دینے کا کیا مقصد ہے اگر کوئی کرپٹ اور نااہل ہے تو نئی وزارت میں کیا کرے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C