خیبرپختونخوا کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، وزرا کے قلم دان تبدیل، 9 معاون خصوصی بھی مقرر
👁️ 61 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، وزرا کے قلم دان تبدیل، 9 معاون خصوصی بھی مقرر
پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ میں توسیع اور تبادلون کے ساتھ قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان کو بھی شامل کرلیا گیا۔ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والا اقبال وزیر کو صوبائی وزیر بنادیا گیا ہے اور ان کو ریلیف کا محکمہ دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ قبائلی ضلع اورکزئی سے تعلق رکھنے والے غزن جمال کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی بنادیا گیا ہے اور ان کو ایکسائز اور ٹیکسیشن کا محکمہ دیا گیا ہے۔
صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے ساتھ شہرام خان ترکئی سے بلدیات کا محکمہ لیا گیا ہے اور ان کو وزیر صحت بنادیا گیا ہے، اسی طرح وزیر صحت ڈاکٹرہشام انعام اللہ کو فلاح وبہبود کا وزیر بنایا گیا ہے۔
معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش کو وزارت بلدیات کا قلمدان سونپا گیا ہے، اکبر ایوب خان سے سی اینڈ ڈبلیو کا محکمہ واپس لیا گیا ہے اور ان کو تعلیم کا محکمہ دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم کے معاون خصوصی ضیاء اللہ بنگش کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا محکمہ دیا گیا ہے، سوات سے تعلق رکھنے والے امجد علی سے مائنز اور منرلز کا محکمہ لیاگیا ہے اور ان کو ہاوسنگ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
صوبائی کابینہ میں بنوں سے تعلق رکھنے والے شاہ محمد وزیرکو بھی وزیر کے حیث پرشامل کیا گیا ہے اور ان کو محکمہ ٹرانسپورٹ دیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کیبینٹ میں 9 معاون خصوصی کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں خلیق الرحمان کو ہایئر ایجوکیشن، ظہور شاکر اوقاف اور مذہبی امور، عارف احمد زئی مائنز منرلز، ریاض خان پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ، شفیع اللہ خان کمپلینٹ سیل، تاج محمد ترند جیل خانہ جات، احمد حسین شاہ پاپولیشن ویلفیئر اور چترال کیلاش قبیلے سے تعلق رکھنے والا وزیر زادہ اقلیتی امور کا معاون خصوصی بنایا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : ڈرون حملے سے سکیورٹی اہلکار ہلاک، درابن میں پولیس پر 3 حملے ناکام
06/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں پولیس کو ڈرونز، بکتر بند گاڑیاں اور بھاری ہتھیار دینے پر غور
06/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : درابن تھانے پر حملے کی کوشش ناکام، مسلح حملہ آور فرار
06/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7392 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C