06/September/2026

خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں پولیس کو ڈرونز، بکتر بند گاڑیاں اور بھاری ہتھیار دینے پر غور

👁️ 49 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں پولیس کو ڈرونز، بکتر بند گاڑیاں اور بھاری ہتھیار دینے پر غور

خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں پولیس کو ڈرونز، بکتر بند گاڑیاں اور بھاری ہتھیار دینے پر غور

پشاور(ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں بڑھتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولیس اور کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی آپریشنل صلاحیت مزید بہتر بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس پشاور میں پولیس پالیسی بورڈ کے اجلاس میں پولیس کو جدید ٹیکنالوجی اور ضروری سکیورٹی آلات کی فراہمی سمیت مختلف اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں حساس اضلاع کو ڈرونز اور بکتر بند گاڑیوں کی مناسب فراہمی، جبکہ بھاری ہتھیاروں کی موجودہ تعیناتی اور ضرورت کے مطابق ان کی دوبارہ منتقلی سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔ حکام نے اس بات پر زور دیا کہ بھاری ہتھیاروں اور دیگر وسائل کی تقسیم علاقوں کی حساسیت، زمینی صورتحال اور آپریشنل ضروریات کو مدنظر رکھ کر کی جائے۔

پولیس حکام کے مطابق بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر حساس اضلاع کو سکیورٹی کے حوالے سے درپیش خطرات کے باعث جدید وسائل کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں پولیس کی آپریشنل ضروریات اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے متعلق مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں۔

اجلاس میں پولیس شہداء کے بچوں کو اے ایس آئی کے عہدوں پر سپرنمریری یا عارضی بنیادوں پر بھرتی کرنے سے متعلق مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

پولیس پالیسی بورڈ نے خیبرپختونخوا فارنزک سائنس لیبارٹری میں گاڑیوں کی تصدیق اور فرانزک معائنے کے لیے جدید سہولیات کے اجرا پر بھی غور کیا، جس کا مقصد تفتیشی نظام کو سائنسی بنیادوں پر مزید مؤثر بنانا ہے۔

اجلاس میں پولیس کی مجموعی استعداد کار، جدید آلات کے استعمال اور سکیورٹی ضروریات کو موجودہ حالات کے مطابق بہتر بنانے سے متعلق دیگر امور پر بھی غور کیا گیا۔

#KhyberPakhtunkhwa #KPPolice #CTD #Peshawar #DeraIsmailKhan #Bannu #LakkiMarwat #Drones #ArmoredVehicles #CounterTerrorism

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C