خیبرپختونخوا کے حالات اچھے نہیں، وزیراعلیٰ خود دہشت گردوں کو بھتہ دے رہا ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
👁️ 90 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا کے حالات اچھے نہیں، وزیراعلیٰ خود دہشت گردوں کو بھتہ دے رہا ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
پشاور (ڈیلی اردو) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے کے بگڑتے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خود دہشت گردوں کو بھتہ دے رہا ہے۔
جاب فئیر تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارے دور میں خیبرپختونخوا میں امن تھا، 2012 کے خیبرپختونخوا اور اب کے خیبر پختونخوا میں بہت فرق ہے، مولانا فضل الرحمان کہتے ہے کہ شام کو ڈی آئی خان میں کوئی گھر سے نہیں نکل سکتا اور ہم بھی کہتے ہیں کہ اب بدامنی بہت بڑھ گئی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو واقعے کےفوری بعد بنوں جانا چاہیے تھا، سوشل میڈیا پر وقوعہ سے متعلق فیک خبریں چلیں جس سے پریشانی بڑھ گئی تھی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہاں پر پولیس اور پاک فوج کے خلاف نعرے لگائے گئے۔
فیصل کریم کنڈی نے مطالبہ کیا کہ فوج مخالف نعرے لگانے والوں والوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہے اور جو پاکستان کے آئین اور قانون کو نہیں مانتا اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے پہلے بھی مشورہ دیا تھا کہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے مگر وزیر اعلیٰ کو یہ بات اب سمجھ آئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گورنر کو حاصل اختیارات کے حوالے سے مجھے بہت زیادہ علم ہے اور یہ کوئی لے بھی نہیں سکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26283 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5115 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C