02/February/2025

خیبر میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار ہلاک

👁️ 39 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار ہلاک

خیبر میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار ہلاک

باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

ڈیلی اردو کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقے سخی پل کے قریب شدت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار عبدالخالق ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق عبدالخالق انسداد پولیو مہم کی سکیورٹی پر مامور تھا اور وہ گھر سے ڈیوٹی کیلئے جارہا تھا،  کہ نامعلوم شدت پسندوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

پولیس نے کہا کہ فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کا عملہ محفوظ رہا۔

پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C