خیبر پختونخوا: باجوڑ میں خواتین کی فون کالز پر پابندی
👁️ 60 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: باجوڑ میں خواتین کی فون کالز پر پابندی
خار (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں خواتین پر ٹیلی فون کال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے بصورت دیگر ان پر جُرمانہ عائد کیا جائے گا۔
گرینڈ جرگے کی جانب سے مقامی خواتین پر پابندی عائد کی گئی کہ وہ ایف ایم ریڈیو کو ٹیلی فون نہیں کریں گی اور ساتھ ہی خبردار کیا گیا کہ اگر کسی خاتون نے ٹیلی فون کیا تو اُس کو دس ہزار روپے جُرمانہ کیا جائے گا۔
یہ گرینڈ جرگہ سیوئی ڈم جوہڑ میں منعقد ہوا۔ اس گرینڈ جرگے میں اقوام بڑوز، اوریازی اور برم کازی کے مشران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تحصیل وڑ ماموند کے قبائلی عمائدین نے خواتین کے شہری سہولت مرکز جانے پر بھی پابندی عائد کردی۔ گرینڈ جرگے میں واضح طور پر کہا گیا کہ صدائے امن پروگرام علاقہ لرخلوزو میں پیسے دینے کے طریقہ کار کے خلاف ہے۔
علاوہ ازیں گرینڈ جرگے نے منشیات فروشوں کو بھی دو ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی اور کہا کہ منشیات فروش رضاکارانہ طور پر اپنا کاروبار ختم کردیں۔ باجوڑ میں منعقدہ گرینڈ جرگے نے فیصلہ کیا کہ آئندہ دو ہفتے بعد منشیات فروشوں کے خلاف لشکر کشی کی جائے گی۔ گرینڈ جرگے میں کیے جانے والے فیصلوں سے متعلق کہا گیا کہ یہ تمام فیصلے امن و امان کی بحالی کے لیے کیے گئے ہیں۔
باجوڑ ایجنسی میں خواتین کی ٹیلی فون کالز پر عائد پابندی کے فیصلے پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دو سال قبل بائلی علاقے باجوڑ میں کم از کم بیس خواتین کو لیویز فورس میں بھرتی کرانے کا پہلی مرتبہ فیصلہ کیا تھا اور ساتھ ہی خواتین کی تعلیم کی ضرورت و اہمیت پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی شرح پاکستان کے دوسری جگہوں کے مقابلے میں باجوڑ اور باقی سابق فاٹا میں بہت کم تھی، تاہم اب وہاں خواتین پر فون کالز سننے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی جس کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C