28/December/2021

خیبر پختونخوا: بنوں میں بارودی سرنگ کا دھماکا، ایک شخص ہلاک، دو زخمی

👁️ 26 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر پختونخوا: بنوں میں بارودی سرنگ کا دھماکا، ایک شخص ہلاک، دو زخمی

خیبر پختونخوا: بنوں میں بارودی سرنگ کا دھماکا، ایک شخص ہلاک، دو زخمی

بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تحصیل میرعلی کے نواحی گاؤں ممہ خیل میں بارودی مواد کے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ بارودی مواد ٹیوب ویل کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔

دھماکے کے زخمیوں کو بنوں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بنوں پولیس نے دھماکے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C