04/June/2025

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کی سالانہ رپورٹ جاری، 54 اہلکار، 95 شہری ہلاک، 340 زخمی

👁️ 186 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر پختونخوا: دہشتگردی کی سالانہ رپورٹ جاری، 54 اہلکار، 95 شہری ہلاک، 340 زخمی

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کی سالانہ رپورٹ جاری، 54 اہلکار، 95 شہری ہلاک، 340 زخمی

پشاور (ڈیلی اردو رپورٹ) خیبر پختونخوا میں رواں سال کے دوران دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی تفصیلات پر مبنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مختلف پرتشدد کارروائیوں میں مجموعی طور پر 340 افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں، جن میں 54 پولیس اہلکار ہلاک اور 75 زخمی ہوئے، جبکہ 95 عام شہری ہلاک اور 256 زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کے 15 اضلاع میں دہشت گردی سے متعلق واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں بنوں سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 167 افراد ہلاک یا زخمی ہوئے، شمالی وزیرستان میں 136، کوہاٹ میں 7، پشاور میں 5 اور جنوبی وزیرستان میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ ضلع خیبر میں 2 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

فرنٹیئر کانسٹیبلری کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد حملوں میں ایف سی کے 41 اہلکار ہلاک اور 63 زخمی ہوئے، جن میں کرم میں 12، شمالی وزیرستان میں 9 اہلکار ہلاک ہوئے۔ خاصہ دار فورس کے 9 اہلکار ہلاک اور 18 زخمی ہوئے۔ عام شہریوں کے حوالے سے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ بنوں میں 19، جنوبی وزیرستان میں 13 اور شمالی وزیرستان میں 11 عام شہری دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کی حالیہ لہر میں شدت پسند گروہوں نے دوبارہ سرگرمیاں تیز کر دی ہیں، جنہیں کنٹرول کرنے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔

سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کر رہے ہیں۔

صوبائی حکومت کا مؤقف ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور دہشت گردوں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C