خیبر پختونخوا: صوابی میں شاگردوں نے مدرسے کے معلم کو ذبح کردیا
👁️ 174 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: صوابی میں شاگردوں نے مدرسے کے معلم کو ذبح کردیا
صوابی (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوابی کے علاقہ مرغز یوسفی روڈ پر مدرسے کے نوجوان معلم کو اپنے شاگردوں نے بے دردی سے ذبح کردیا۔ صبح لاش مدرسے میں کمرے سے برآمد کی گئی۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس تھانہ زیدہ کے عملے کے مطابق سیف الہادی ولدرضوان اللہ سکنہ نستہ چارسدہ نے شاہ منصور ہسپتال صوابی کے پولیس عملے کو بتایا کہ میرا مقتول بھائی چوبیس سالہ نورالہادی مدرسہ زبیریہ مرغز صوابی میں پچھلے نو ماہ سے معلم کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہا تھا۔
پیر کی صبح مدرسہ کے دوسرے معلم نے مجھے فون کرکے بتایا کہ آپ کے بھائی نوالہادی کو مدرسے کے دو طالب علموں اسداللہ ولد محمد طاہر سکنہ دروش خیلہ سوات اور معاش ولد عبدالرشید سکنہ کاٹلنگ مردان نے اتوار اور پیر کی شب تیز دار آلے سے ذبح کرکے قتل کردیا ہے جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے ہیں۔
اطلاع ملنے کے بعد جب شاہ منصور ہسپتال صوابی پہنچا تو میرا بھائی قتل شدہ حالت میں پڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک معلوم نہیں کہ کن وجوہات پر میرے بھائی کو قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ زیدہ کے عملے نے مقتول معلم کے بھائی کی رپورٹ پر مدرسہ زبیریہ مرکز صوابی کے دو ملزمان طالب علموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے مدرسے کے معلم کے قتل کے الزام میں دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 226 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 267 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 509 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 450 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 323 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3467 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C