خیبر پختونخوا: لاپتہ درجنوں افراد کی شدت پسند تنظیموں میں شمولیت کا انکشاف
👁️ 199 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: لاپتہ درجنوں افراد کی شدت پسند تنظیموں میں شمولیت کا انکشاف
پشاور (حسام الدین) صوبہ خیبر پختونخوا کے چار اضلاع میں گزشتہ 19 سال سے لاپتہ درجنوں افراد کی ممکنہ طور پرشدت پسند تنظیموں میں شمولیت کا انکشاف ہوا ہے۔
حکومتی اداروں کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے چار اضلاع لکی مروت، بنوں، شمالی وزیرستان اورجنوبی وزیرستان سے 2005 سے 2024 کے دوران 55 افراد لاپتہ ہوئے جن کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر مختلف پولیس سٹیشن میں درج کرائی جا چکی ہے۔
لاپتہ ہونے والے ان افراد میں 48 افراد کا تعلق ضلع بنوں، 3 کا تعلق شمالی وزیرستان، ایک کا جنوبی وزیرستان اور 3 کا تعلق لکی مروت سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2024 میں 25 افراد لاپتہ ہو چکے ہیں، 2023 میں 6، 2005 سے 2022 تک 24 افراد لاپتہ ہو چکے ہیں۔ لاپتہ افراد کی شناختی کارڈ اور دیگر معلومات اکٹھی کی گئی تاکہ یہ افراد کہیں بیرون ممالک محنت مزدوری کیلئے تو نہیں گئے یا پھر غیر قانونی طریقہ سے یورپ جانے کی کوشش تو نہیں کی ہے تاہم جن 55 افراد کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ مختلف پولیس سٹیشن میں درج کی جاچکی ہے ان لاپتہ افراد کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان افراد نے باقاعدہ طور پرمختلف شدت پسند تنظیموں میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ شدت پسند تنظیموں میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں باپ بیٹا اور دو بھائی بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد میں ایک شخص کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا جبکہ دوسرا پاک فوج کی تحویل میں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 292 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 379 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 722 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 632 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8965 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4816 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3497 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C