خیبر پختونخوا میں دہشتگردی واقعات میں رواں سال کتنا اضافہ ہوا؟
👁️ 34 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی واقعات میں رواں سال کتنا اضافہ ہوا؟
پشاور (حسام الدین) خیبر پختونخوا میں دہشتگردی واقعات میں رواں سال کے تین ماہ کے دوران واقعات میں 14 فیصد اضافہ جبکہ بلوچستان میں پر تشدد واقعات میں 46 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز اور دیگر دہشتگردی کے ہونے والے حملوں میں 87 فیصد حملوں میں افغانستان کی سرزمین استعمال کی گئی۔ جبکہ ان حملوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 92 فیصد سکیورٹی فورسز، عام شہریوں اور پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔
افغانستان کیساتھ متصل سرحد کے قریب عالمی دہشتگرد تنظیموں کی محفوظ پناہ گاہوں اور تربیتی مراکز سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شدت پسندی کی کارروائیاں کی گئیں۔ پاکستان میں دہشتگردی کے حملوں اور انسداد دہشتگردی کی کاروائیوں کے 240 واقعات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 600 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد380 اورزخمی ہونے والوں کی تعداد 220 ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں سکیورٹی فورسز، پولیس اور عام شہری شامل ہیں۔
سنٹر فار ریسرچ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز (سی آر ایس ایس) کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق سال 2024ء کے اپریل، مئی اور جون میں خیبر پختونخوا میں 141 پر تشدد واقعات رپورٹ ہوئے جس میں 253 افراد ہلاک اور 82 زخمی ہوئے۔
اگر ان پرتشدد واقعات کا موازنہ سال 2024ء کے ابتدائی 3 ماہ کیساتھ کیا جائے تو رواں سال کے پہلے سہ ماہی جنوری، فروری اور مارچ میں خیبر پختونخوا میں 222 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ اپریل، مئی اور جون میں اضافہ کیساتھ یہ تعداد 253 تک پہنچ چکی ہے۔
یوں اس حساب سے پر تشدد واقعات میں 14 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس عرصہ کے دوران بلوچستان میں ہونے والے 68 واقعات میں 96 افراد ہلاک اور 104 زخمی ہوئے۔ جبکہ گزشتہ سہ ماہی میں بلوچستان میں پر تشدد واقعات کے نتیجے میں 178 افراد ہلاک ہوئے تھے اور یوں یہاں پر 46 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
سندھ میں 16 واقعات میں 15 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ پنجاب میں 16 واقعات میں 16 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے جبکہ اسلام آباد میں ایک واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوا۔
ان واقعات میں 38 فیصد شدت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ 32 فیصد بے گناہ شہری اور 30 فیصد سکیورٹی فورسز اور سرکاری اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی کی نسبت دوسری سہ ماہی میں عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی اموات میں 16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ شدت پسندوں کو مارنے میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8859 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4633 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3312 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2481 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2238 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1927 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C