خیبر پختونخوا میں نماز جنازہ اور چیک پوسٹ پر ڈرون حملے، 3 اہلکار ہلاک، کیپٹن سمیت 3 زخمی
👁️ 614 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں نماز جنازہ اور چیک پوسٹ پر ڈرون حملے، 3 اہلکار ہلاک، کیپٹن سمیت 3 زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں حالیہ دنوں کے دوران شدت پسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز اور اہم رہنما پر حملوں میں شدت آ گئی ہے، جن میں ڈرونز کا استعمال ایک خطرناک رجحان کے طور پر سامنے آیا ہے۔
جنوبی وزیرستان اپر: ڈرون حملے میں 3 اہلکار ہلاک
منگل اور بدھ کی درمیانی شب تقریباً 10:30 بجے جنوبی وزیرستان اپر کے علاقے میرا کلی میں قائم سیکیورٹی پوسٹ کو کوآڈ کاپٹر ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں نے پہلے پوسٹ پر براہ راست فائرنگ کی اور اہلکاروں کو مصروف رکھا، اسی دوران ایک ڈرون کے ذریعے مارٹر گولہ پوسٹ کے اندر پھینکا گیا جس کے نتیجے میں تین سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے، جن میں ایک کیپٹن رینک کا افسر بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایک سیکیورٹی اہلکار نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ڈیلی اردو کو بتایا کہ یہ طریقہ واردات گزشتہ کچھ عرصے میں شدت پسندوں کی جانب سے بار بار استعمال ہو رہا ہے اور اس پر قابو پانے کے لیے مخصوص دفاعی اقدامات زیر غور ہیں۔
اعظم ورسک: ملک سردارعلی وزیر کے گھر پر حملہ ناکام، دو شدت پسند مارے گئے
ادھر جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے اعظم ورسک میں ایک اور سنگین واقعہ اس وقت پیش آیا جب شدت پسندوں نے معروف قبائلی رہنما ملک سردار علی وزیر کے گھر پر حملہ کیا۔ تاہم، اہلخانہ محفوظ رہے جبکہ محافظوں کی بروقت جوابی کارروائی سے دو حملہ آور مارے گئے اور ایک زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
بنوں: جنازے کے دوران ڈرون حملے کی کوشش، ایک ڈرون مار گرایا گیا
بنوں میں شدت پسندوں نے ایک نئی طرز کا خطرناک
حملہ کرنے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار حیات اللہ خان کی نمازِ جنازہ جاری تھی، جو پاکستانی طالبان سے وابستہ شدت پسندوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا تھا۔ نماز جنازہ کے دوران کم از کم تین دھماکہ خیز مواد سے لیس کواد کاپٹر ڈرون فضا میں نمودار ہوئے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ایک ڈرون مار گرایا اور باقی ڈرونز فضا سے غائب ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق گرائے گئے ڈرون کے ملبے کی تلاش جاری ہے تاکہ حملہ آوروں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔
مہمند: میاں زرگو چیک پوسٹ پر حملہ ناکام
قبائلی ضلع مہمند میں بھی شدت پسندوں نے میاں زرگو کے مقام پر واقع پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی، جو بایزئی تھانہ کی حدود میں واقع ہے۔ تاہم، پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث شدت پسند فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3412 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2319 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C