خیبر پختونخوا: وار ان ٹیرر کی مد میں دیے گئے 91 ارب روپے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں
👁️ 115 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: وار ان ٹیرر کی مد میں دیے گئے 91 ارب روپے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں
پشاور (ڈیلی اردو//ٹی این این) وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا کو دہشت گردی کیخلاف جنگ کی مد میں دیے گئے 91 ارب روپے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں جبکہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی خود بھتہ دیتے ہیں۔
پیر کے روز صوبائی اسمبلی کے منعقدہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے صوبائی حکومت پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس صوبہ چلانے کے لئے کچھ بھی نہیں۔ سابقہ فاٹا وار اینڈ ٹیرر کا حب تھا، آج بھی وہاں لوگوں کو تحفظ فراہم نہیں۔ آج بھی کاونٹر ٹیر رازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کے اپنے سنٹر نہیں کرائے کے بلڈنگ میں ہیں۔
ضم شدہ اضلاع میں پولیس اسٹیشن کی کوئی سرکاری عمارت نہیں۔ انہوں نے ایوان میں بجٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی جانب سے خیبر پختونخوا کو دہشت گردی سے متاثر ہونے کی مد میں 91 ارب روپے ملے،
وار ان ٹیرر کے نام پر ملنے والے اربوں روپے کہاں گئے اسکا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ جبکہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا دہشت گردی ختم کرنے میں کمزور ثابت ہوئے ہیں اور بقول انکے انہوں نے دہشتگردوں کو خود بھتہ دیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا کہتے ہیں کہ ہمارے صوبے کا وفاق پر 1500 ارب روپے بقایاجات ہیں جبکہ بجٹ کتاب میں لکھا ہے کہ وفاق کے ذمے 85 ارب روپے بقاجات ہیں جو کہ وزیر اعلی کے دعوے کی نفی کر رہی ہیں۔
انہوں نے ایوان میں سوال اٹھایا کہ جب بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان وزیراعظم تھے تو انہوں نے خیبر پختونخوا کو کتنے پیسے بجلی خالص منافع کی مد میں دئیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چار سال بانی چئیرمین جب وزیراعظم تھا کیا اس وقت 400 ارب روپے قبائلی اضلاع کو ملے؟
اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد نے کہا کہ صوبے میں صحت کارڈ پر اربوں روپے لگ چکے ہیں کیا اسکی آڈٹ رپورٹ نہیں ہے۔ ہزاروں افراد کے بوگس ریکارڈ بنائے گئے جنکا انکے پاس شواہد موجود ہیں کہ صحت کارڈ پر بوگس بل بنے۔ صحت کارڈ پرجعلی ایپنڈیکس آپریشن کروائے گئے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ نوشیراوان برکی صوبے میں ایم ٹی آئی کاآئیڈیا لایا تھا جن سے میں پوچھتا ہوں کہ محکمہ صحت کو کتنا برباد کیا۔
انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی غفلت کی وجہ سے اعلی تعلیم کا بیڑا غرق ہو چکا ہے ،صوبے کے 80 فیصد یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کیوں تعینات نہیں؟ صوبے میں عجیب ڈرامہ چل رہا ہے کہ صبح اٹھ کر مختلف محکموں کے ملازمین ٹرانسفر ہو رہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اکثر قبضہ کی بات کرتے ہیں کیا وہ قبضہ مافیا ہے؟ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ وزیراعلی خیبر پختونخوا کے لئے قبضہ مافیا کا لفظ استعمال کرنے پر حکومتی اراکین اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کیخلاف احتجاج کرنے کی کوشش کی لیکن اس دوران سپیکر صوبائی اسمبلی نے اراکین اسمبلی کو خاموش کرنے کےلئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر عوام دیکھ رہی ہے اگر یہ غلط بولتے ہے توعوام خود دیکھ لینگے جس پر حکومتی اراکین نے خاموشی اختیار کرلی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C