خیبر: پولیس کی کارروائی، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر سیف اللہ مارا گیا؛ دو اہلکار زخمی
👁️ 56 بار دیکھا گیا
خیبر: پولیس کی کارروائی، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر سیف اللہ مارا گیا؛ دو اہلکار زخمی
پشاور (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے شیخان میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ ایک مطلوب کمانڈر سیف اللہ کو ہلاک کردیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے اور دستی بم حملے کے دوران دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق سیف اللہ پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا اور اسے اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ سی ٹی ڈی ریکارڈ کے مطابق وہ میدانک کے علاقے میں سکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملوں اور جمرود کے علاقے علی مسجد میں دیسی ساختہ بم دھماکوں میں مبینہ طور پر ملوث تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ سیف اللہ گزشتہ تین برس سے افغانستان میں مقیم تھا اور حال ہی میں ایک دہشتگرد گروہ کی کمان سنبھال کر پاکستان واپس آیا تھا، جہاں اس کا مقصد دہشتگردانہ کارروائیاں کرنا تھا۔ کارروائی کے دوران اس نے پولیس اہلکاروں پر دستی بم پھینکا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مطلوب دہشتگرد کمانڈر کے خلاف کامیاب کارروائی سے ممکنہ طور پر سینکڑوں بے گناہ شہریوں کی جانیں محفوظ ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مستونگ : سکیورٹی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں تین حملہ آور ہلاک
12/November/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : بندکورائی پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، شہریوں کی بڑی تعداد مدد کے لیے پہنچ گئی
12/November/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
لکی مروت : پولیس کی کارروائی کے دوران دو مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے
12/November/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کرم : دہشتگردوں کے زیرِ زمین ٹھکانوں کا صفایا، سات سرنگیں تباہ اور بھاری اسلحہ برآمد
12/November/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
خیبر: پولیس کی کارروائی، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر سیف اللہ مارا گیا؛ دو اہلکار زخمی
12/November/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
غزہ: اسرائیلی فضائی حملے میں ناصر اسپتال کا جراحی وارڈ تباہ، ڈاکٹر سمیت 6 فلسطینی ہلاک، 30 زخمی
12/November/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26461 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15688 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11989 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9364 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7631 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5623 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C