داعش سمیت 8 کالعدم تنظیموں کے ملزمان کیخلاف جوڈیشل ٹرائل رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو ارسال
👁️ 66 بار دیکھا گیا
داعش سمیت 8 کالعدم تنظیموں کے ملزمان کیخلاف جوڈیشل ٹرائل رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو ارسال
اسلام آباد (ڈیلی اردو) 8 کالعدم تنظیموں کے درجن بھر قائدین، رہنماؤں اور ہائی پروفائل ملزمان پر مبینہ ٹیرارزم فنانسنگ کے مقدمات کا ٹرائل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کو ٹرائل کے حوالے سے ایک رپورٹ ارسال کردی ہے۔
ایف اے ٹی ایف کو ارسال کردہ رپورٹ کے حوالے سے ڈیلی اردو کو ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، حوالہ، بینک رابری، نارکوٹکس کے 46 مقدمات درج ہیں۔
رواں سال جون کے آخر میں سی ٹی ڈی نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید، عبدالرحمن مکی، یحییٰ عزیز اور امیر حمزہ سمیت 13 افراد کے خلاف دو درجن مقدمات درج کیے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی مالی معاونت پر پانچ کالعدم تنظیموں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جن میں دعوۃ الارشاد ٹرسٹ، معاذ بن جبل ٹرسٹ، الانفال ٹرسٹ، المدینہ فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور الحمد ٹرسٹ بھی شامل ہیں۔
دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات میں حافظ سعید، عبدالرحمن مکی، ملک ظفر اقبال، امیر حمزہ، یحییٰ عزیز، نعیم شاہ، محسن بلال، عبدالرقیب، ڈاکٹر احمد داؤد، ڈاکٹر محمد ایوب، عبداللہ عبید، محمد علی، عبدالغفار اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔ مذکورہ تنظیموں اور ملزمان پر الزام ہے کہ وہ ٹرسٹ کے نام پر پنجاب کے شہروں لاہور، گجرانوالہ اور ملتان سے اثاثے اور جائیدادیں لے کر ان سے حاصل ہونے والی رقوم دہشت گردوں کو مالی معاونت کے لیے فراہم کرتے ہیں جس سے یہ تنظیمیں دہشت گردی کو پروان چڑھانے کا موجب بن رہی ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال فروری میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو خبردار کیا تھا کہ وہ اپنے وعدوں کا پاس رکھتے ہوئے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ جیسے جرائم میں ملوث افراد اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے۔
عالمی سطح پر لگنے والی پابندی کے خطرے کے پیش نظر حکومتی مشینری فوری طور پر حرکت میں آ گئی تھی تاکہ 2 ماہ کے اندر اندر اچھے نتائج دکھائے جا سکیں۔
ایف اے ٹی ایف ہر تین ماہ میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیتا ہے اور حالیہ رپورٹ میں ٹاس فورس نے پاکستان کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک سے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت کو اضافی اقدامات کرنے ہوں گے۔
اس سلسلے میں پاکستان کو مزید اقدامات کے لیے فروری 2020 تک کی چھوٹ دی گئی ہے اور اور اس وقت تک پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رہے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈی آئی خان : درابن تھانے پر حملے کی کوشش ناکام، مسلح حملہ آور فرار
06/September/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C