داعش نے کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
👁️ 328 بار دیکھا گیا
داعش نے کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
واشنگٹن (ش ح ط) نام نہاد اسلامی دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (داعش) نے کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے جلسے کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ اس حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے ہیں۔
داعش کی خبر رساں ایجنسی "اعماق" کے مطابق اس کے ذیلی گروہ "اسلامک اسٹیٹ پاکستان (ISPP)" نے بلوچستان نیشنل پارٹی کو نشانہ بنانے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی اور دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی خودکش بمبار "علی المہاجر" نے کی۔
منگل کی شب بلوچستان کے صوبائی حکومت کوئٹہ میں بی این پی (مینگل) کے جلسے کے بعد ہونے والے دھماکے میں 15 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے، جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔
دھماکے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق رکن اسمبلی میر احمد نواز بلوچ زخمی ہوئے، تاہم تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین بشمول سردار اختر مینگل، محمود خان اچکزئی، میر کبیر احمد محمد شئی اور اصغر خان اچکزئی محفوظ رہے۔
بی این پی رہنما غلام نبی مری کے مطابق دھماکہ سریاب کے علاقے شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب پارکنگ ایریا میں جلسے کے اختتام کے 10 سے 15 منٹ بعد ہوا۔ پولیس اور سیکیورٹی ذرائع نے دھماکے کو خودکش قرار دیا تھا۔
صوبائی حکومت نے واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دھماکے کی شدید مذمت کی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے فضائی ذرائع سے کراچی منتقل کرنے کا حکم دیا۔
یہ حملہ مارچ 2025 میں بی این پی مینگل کے لانگ مارچ کے دوران مستونگ کے قریب خودکش حملے کے بعد کا تازہ واقعہ ہے، جب سردار اختر مینگل اور دیگر رہنما محفوظ رہے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8827 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4552 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1895 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C