داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی 5 سال بعد ویڈیو میں منظر عام پر آگئے
👁️ 96 بار دیکھا گیا
داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی 5 سال بعد ویڈیو میں منظر عام پر آگئے
بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی 5 سال بعد پہلی مرتبہ ایک ویڈیو میں منظر عام پر آگئے ، ویڈیو میں دھمکی دی ہے کہ ان کا گروپ اپنے جنگجوؤں کی ہلاکت اور انھیں پابند سلاسل کرنے کا انتقام لے گا۔
تفصیلات کے مطابق جنگجو گروپ داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی 2014ء کے بعد پہلی مرتبہ ایک پروپیگنڈا ویڈیو میں منظر عام پر آگئے، یہ ویڈیو داعش کے میڈیا نیٹ ورک الفرقان نے سوموار کے روز جاری کی ہے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1122903965144948736?s=19
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا کہ یہ ویڈیو کب فلمائی گئی تھی لیکن اس میں البغدادی ماضی کے صیغے میں گفتگو کررہے ہیں اور وہ شام کے مشرقی قصبے باغوز میں کئی ماہ کی شدید لڑائی کا حوالہ دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں انہیں ایک گدے پر بیٹھ کر 3 افراد، جن کے چہرے چھپائے گئے ہیں، سے بات کرتے ہوئے دکھایا گیا۔
ان کا کہنا تھا ’باغوز کی جنگ ختم ہوچکی ہے تاہم داعش کا مغرب کے خلاف آپریشن طویل جنگ کا حصہ ہے، داعش اپنے تمام اراکین کے قتل کا بدلہ لے گی‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اس جنگ کے بعد اب بھی بہت کچھ ہونا باقی ہے‘۔
ویڈیو میں 47 سالہ ابو بکر البغدادی کو لمبی اور گھنی داڑھی میں دیکھا گیا، انہیں نرم لہجے میں رک رک کر گفتگو کرتے دیکھا گیا۔
ویڈیو میں وہ سوڈان اور الجزائر کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں اور سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر تین گرجا گھروں اور چار ہوٹلوں پر بم حملوں کی ذمے داری قبول کرنے کا بھی دعویٰ کررہے ہیں اور کہہ رہے یہ حملے الباغوز پر قبضے کا ردعمل تھے۔
البغدادی نے ویڈیو میں دھمکی دی ہے کہ ان کا گروپ اپنے جنگجوؤں کی ہلاکت اور انھیں پابند سلاسل کرنے کا انتقام لے گا، اس ویڈیو میں فرش پر دو زانو حالت میں بیٹھا ابوبکر البغدادی کی شکل کا شخص 18 منٹ تک گفتگو کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے اور ان کے متعدد ساتھی یہ گفتگو سماعت کر رہے ہیں لیکن ان کے چہرے ڈھانپے ہوئے ہیں۔
اس ویڈیو کے شروع میں دکھائے گئے تحریری مواد کے مطابق یہ اپریل کے اوائل میں فلمائی گئی تھی تاہم اس کی تاریخ اور اس کے مصدقہ ہونے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کی جاسکتی ۔
اس سے قبل 2014ء میں البغدادی کی عراق کے شمالی شہر موصل میں واقع النوری مسجد میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے ایک ویڈیو منظرعام پر آئی تھی، جس کے بعد گذشتہ پانچ سال کے دوران میں ان کی صوتی ریکارڈنگ کی ٹیپس انٹر نیٹ کے ذریعے منظر عام پر آتی رہی ہیں۔
ایسی ہی ایک ریکارڈنگ میں انھوں نے اپنے پیروکاروں کو صبر واستقامت اور استقلال کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی تھی۔ البغدادی کی یہ صوتی ریکارڈنگ 46 منٹ طویل تھی، ان کی یہ تقریر یوٹیوب اور ٹیلی گرام پر اپ لوڈ کی گئی تھی۔ تب عراق کے شمالی شہروں اور شام میں داعش کے خلاف امریکا کی اتحادی فورسز کی کارروائی جاری تھی ۔
اس میں انھوں نے اپنے ساتھیوں سے مخاطب ہوکر یہ کہا تھا کہ ”موصل ، سرت ، الرقہ اور حماہ میں جو جانیں قربان کی گئی ہیں، انھیں وہ رائیگاں نہ جانے دیں“۔انھوں نے اپنی تقریر میں یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ” امریکا ، یورپ اور روس خوف اور دہشت زدگی کی حالت میں رہ رہے ہیں اور انھیں ہر دم ” مجاہدین“ کے حملوں کا دھڑکا لگا رہتا ہے“۔
داعش کے سربراہ کی اس نئی ویڈیو ریکارڈنگ سے ان کی موت کے تمام دعوے بھی جھوٹ ثابت ہوئے ہیں۔ گذشتہ برسوں کے دوران میں روسی اور امریکی حکام نے متعدد مرتبہ شام اور عراق میں فضائی حملوں میں ان کی ہلاکت کے دعوے کیے تھے لیکن کسی مستند ذریعے سے ان کی موت کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔
یاد رہے شامی جمہوری فورسز (ایس ڈی ایف) نے امریکا کی قیادت میں اتحاد کی فضائی مدد سے گذشتہ ماہ داعش کے اس آخری اور مضبوط مرکز باغوز پر قبضہ کر لیا تھا اور وہاں سے سینکڑوں کی تعداد میں داعش کے جنگجو پکڑے گئے تھے یا انھوں نے خود ہتھیار ڈال دیے تھے۔
اس سے قبل وہ 2014 میں موصل میں آخری مرتبہ عوام کے سامنے نظر آئے تھے جہاں انہوں نے شام اور عراق میں خلافت کا اعلان کیا تھا۔
اس کے بعد متعدد بار ان کے قتل اور زخمی ہونے کی متضاد اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
اس کے علاوہ عراق کی جانب سے داعش کے خلاف فتح حاصل کرنے کے اعلان کے 8 ماہ بعد گزشتہ برس اگست 2018 میں ابو بکر البغدادی کی آڈیو کلپ بھی منظر عام پر آئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4590 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3293 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2112 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C