دانیال بلور کی جان کو خطرہ
👁️ 83 بار دیکھا گیا
دانیال بلور کی جان کو خطرہ
پشاور (ڈیلی اردو) دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بلور خاندان کو ایک دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے جس کے بعد دانیال بلور کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
پشاور پولیس کے مطابق گزشتہ روز رکن صوبائی اسمبلی اور ہارون بلور شہید کی بیوہ ثمر ہارون بلور کے پرسنل اسسٹنٹ عرفان اللہ نے تھانہ شرقی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ بلور ہاؤس عقب پبلک سروس کمیشن کینٹ پشاور میں موجود تھا کہ اسی اثناء انکے موبائل پر کال آئی کہ، میں شہزاد گل بول رہا ہوں میں نے بلور خاندان کے بشیر بلور اور ہارون بلور کو مارا ہے اب دانیال بلور کی باری ہے جو کہ بلور خاندان کا آخری سیاسی چراغ ہے۔
عرفان اللہ نے مزید بتایا کہ فون کرنے والے کہا کہ میں نے پہلے بھی اپنے مطالبات بلور خاندان کو پہنچانے کی کوشش کی لیکن اس کا ہمیں کوئی مثبت جواب نہیں ملا ہے جس کی وجہ سے ہم نے ہارون بلور کو مارا ہے، اب تم ہمارے مطالبات ثمرہارون بلور اور حاجی غلام احمد بلور کو پہنچا دو کیونکہ انہوں نے بہت غم دیکھ لئے ہیں، اب مزید غموں سے بچنے کے لئے ہمارے مطالبات مان لو اگر نہ مانے گئے تو پھر دانیال بلور کو بھی ماد دیا جائیگا۔
اس کے بعد شام کو واٹس ایپ پر بھی یہی پیغام آیا جس میں بندے نے اپنا نام فاروق بتایا اور کہا کہ اگر تم بلور خاندان کی طرف سے کوئی پیغام دینا چاہوں تو اس نمبر پر دو۔ تھانہ شرقی پولیس نے دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
یاد رہے کہ منگل دس جولائی 2018 کی شب عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر بلور شہید کے بیٹے بیرسٹر ہارون بلور پر یکہ توت میں ایک کارنر میٹنگ کے دوران خودکش حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں وہ 14 ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں 79 سے زائد کارکن زخمی بھی ہوئے تھے۔
اس سے پہلے بشیربلور 2012 میں خودکش حملے میں شہید ہوگئے تھے، 22 دسمبر 2012 کو بشیر بلور پر اس وقت خودکش حملہ ہوا تھا جب وہ عوامی نیشنل پارٹی کے ورکرز کی میٹنگ کے بعد واپس جارہے تھے۔ اس دھماکے میں بشیربلور کا سیکرٹری نور محمد بھی شہید ہو گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8826 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4549 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3266 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C