دا پیگاسس پراجیکٹ: بھارت نے اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے 25 کشمیری رہنماؤں کی جاسوسی کروائی
👁️ 93 بار دیکھا گیا
دا پیگاسس پراجیکٹ: بھارت نے اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے 25 کشمیری رہنماؤں کی جاسوسی کروائی
نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت کی جانب سے اسرائیلی سافٹ ویئر ‘ پیگاسس’ کے ذریعے 25 کشمیری رہنماؤں کی جاسوسی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے ان 25 کشمیری رہنماؤں کی جاسوسی کی جو دہلی کی سرکاری پالیسی کو تسلیم نہیں کرتے، ان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما سید علی شاہ گیلانی کے خاندان کے 4 افراد اور حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کا فون بھی نشانے پر تھا۔
اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خاندان کے 2 افراد کے فونز کی بھی جاسوسی کی گئی، 5 کشمیری صحافیوں کے فون کی جاسوسی کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر شخصیات کی جاسوسی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس اہم معاملے کی تحقیقات کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انڈین حکومت کی جانب سے عالمی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عالمی شخصیات اور اپنے شہریوں کیخلاف جو آپریشن کیا گیا ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی طویل مدتی مہم کے تحت اختلاف رائے رکھنے والوں کی نگرانی، انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور پاکستان کے خلاف غلط معلومات پھیلائی جاتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4525 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C