دنیا افغانستان میں خواتین کیخلاف صنفی تعصب تسلیم کرے، ملالہ یوسفزئی
👁️ 124 بار دیکھا گیا
دنیا افغانستان میں خواتین کیخلاف صنفی تعصب تسلیم کرے، ملالہ یوسفزئی
لندن (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو) ڈی ڈبلیو کے ساتھ انٹرویو میں ملالہ یوسفزئی نے دنیا بھر کی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ صنفی امتیاز کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیں۔ انہوں نے دنیا کو طالبان کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہ کرنے سے بھی خبردار کیا ہے۔
لڑکیوں کی تعلیم کے لیے سرگرم نوبل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے دنیا سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ افغانستان میں “صنفی تعصب” کو تسلیم کرے۔ ڈی ڈبلیو کے ساتھ ایک انٹرویو میں ملالہ کا کہنا تھا کہ طالبان کے احکامات منظم طریقے سے افغانستان میں لاکھوں خواتین اور لڑکیوں کو عوامی زندگی کے منظر نامے سے ہٹا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا،”ہم سب کو طالبان کا احتساب کرنے کے لیے مزید کچھ کرنا چاہیے۔ سب سے پہلے میں تمام حکومتوں سے مطالبہ کر تی ہوں کہ وہ صنفی امتیاز کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیں۔‘‘ ان کا یہ انٹرویو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے افغانستان کی صورتحال پر بیس دسمبر بروز بدھ منعقد کیے جانے والے اجلاس سے قبل سامنے آیا ہے۔ اقوام متحدہ اس وقت انسانیت کے خلاف جرائم کے نئے معاہدے کا مسودہ تیار اور اس پر بحث کر رہی ہے۔
ملالہ نے کہا کہ اس مسودے پر تبصروں کے لیے اپریل 2024 کی ابتدائی ڈیڈ لائن سے پہلے، ہمیں تمام رکن ممالک کی ضرورت ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ افغان خواتین کے خلاف صنفی تعصب کے خاتمے کے مقصد کی حمایت کریں اور انسانیت کے خلاف جرائم کے معاہدے کے مسودے میں صنفی امتیاز کے خلاف مبنی زبان کو شامل کریں، اور اسے بین الاقوامی قانون کے تحت وضع کرنے میں مدد کریں۔
خیال رہے کہ ملالہ یوسفزئی اکتوبر 2012 میں پاکستان کی وادی سوات میں طالبان کے حملے کا نشانہ بننے کے بعد برسوں تک زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہوئی تھیں۔ تاہم اس کے بعد انہوں نے مزید زور و شور کے ساتھ کم سن لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھانا شروع کی۔
اس مقصد کے لیے انہوں نے ملالہ فنڈ کا قیام بھی عمل میں لایا۔ ان کی خدمات کے نتیجے میں انہیں 2014 میں امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔ افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد سے انہوں نے وہاں خواتین کی تعلیم اور ان پر دیگر پابندیوں کے خلاف بھی کھل کر آواز اٹھائی۔
ڈی ڈبلیو کے ساتھ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا “صنفی تعصب سے متعلق ضابطہ ترتیب دینے کا عمل ترقی کے لیے اہم ہے، لیکن میں یہ بھی جانتی ہوں کہ اس میں کافی وقت لگے گا۔” ملالہ نے کا کہنا تھا کہ اس دوران کسی بھی حکومت، اقوام متحدہ کے اہلکار یا کارپوریٹ لیڈر کو طالبان کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لانے چاہیے کیونکہ ان کے بقول یہ خواتین اور لڑکیوں کی بنیادی آزادیوں سے انکار کو ایک معمول بنا دے گا اور اس سے صنفی مساوات کے لیے عالمی ترقی کو خطرہ لاحق ہو گا۔
ملالہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اسکولوں پر پابندی کے دوران ہمیں لڑکیوں کی تعلیم جاری رکھنے میں مدد کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا، ”مخیر حضرات اور سرمایہ کار افغان اور بین الاقوامی تنظیموں کے لیے اپنی فنڈنگ میں اضافہ کر سکتے ہیں، جو افغان لڑکیوں کو ان کے گھروں تک تخلیقی متبادل اور ڈیجیٹل زریعے سے تعلیمی پروگرام فراہم کر رہی ہیں۔‘‘
ملالہ کا کہنا تھا کہ دنیا کے مختلف ملکوں کے شہریوں بشمول طلبہ، حقوق نسواں اور انسانی حقوق کے محافظوں اور مذہبی رہنماؤں کو طالبان پر عوامی دباؤ بڑھانا چاہیے اور صنفی تعصب کے خاتمے کے لیے مہم کی حمایت کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا، ”ہمیں افغان خواتین اور لڑکیوں کو ایک واضح پیغام بھیجنا چاہیے کہ ہم انہیں دیکھتے ہیں، ہم ان کی پکار سنتے ہیں اور ہم ان ست یکجہتی کے لیے تیار ہیں۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 227 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 267 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 511 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 453 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 323 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3467 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C