دوبارہ جارحیت کی صورت میں انڈیا کو شدید جواب دیا جائیگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
👁️ 301 بار دیکھا گیا
دوبارہ جارحیت کی صورت میں انڈیا کو شدید جواب دیا جائیگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
ایبٹ آآباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے فوجی چھاؤنی والے شہر ایبٹ آباد میں پاکستانی فیلڈ مارشل اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دوبارہ جارحیت کی صورت میں انڈیا کو پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص سے قوم کا پاکستان فوج پر اعتماد مزید مضبوط ہوا اور پاکستان نے اپنی دفاعی اور عسکری صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
یہ بیان جنرل عاصم منیر نے ہفتے کو پاکستان ملٹری اکیڈمی (کاکول) میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کے دوران دیا۔ انہوں نے کہا کہ “پاکستان نے معرکہ حق میں اپنی عسکری و دفاعی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور قوم نے فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہ کر ہمارا حوصلہ بڑھایا۔”
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دیا جائے گا اور ملک کی دفاعی صلاحیتیں ہر وقت چوکنا اور تیار ہیں۔
اُنہوں نے انڈیا کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کی بھی سختی سے مذمت کی۔
آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ جوہری ہتھیاروں کے حامل ماحول میں جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتی، اس لیے دونوں ملکوں کو باہمی برابری کی بنیاد پر مذاکرات اور حل طلب تنازعات کے پرامن حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے پاک فوج کے افسران و جوانوں سے کہا کہ وہ ملک کی حفاظت کے لیے ہر صورت تیار رہیں اور قوم کے اعتماد کو قائم رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2089 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C