05/July/2021

دوحہ معاہدے کیخلاف ورزی ہوئی تو سخت ردعمل دیں گے، ترجمان افغان طالبان

👁️ 36 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
دوحہ معاہدے کیخلاف ورزی ہوئی تو سخت ردعمل دیں گے، ترجمان افغان طالبان

دوحہ معاہدے کیخلاف ورزی ہوئی تو سخت ردعمل دیں گے، ترجمان افغان طالبان

دوحہ (ڈیلی اردو) قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو سخت ردعمل دیں گے، تمام غیر ملکی فوجیوں کو مقررہ تاریخ تک افغانستان سے جانا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ تمام غیر ملکی فوجیوں کو مقررہ تاریخ تک افغانستان سے جانا ہو گا ورنہ ردعمل دیں گے، انخلاء کے بعد فوجی کنٹریکٹرز سمیت غیر ملکی افواج کو افغانستان میں نہیں رہنا چاہیے، دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو کیسے آگے بڑھنا ہے یہ طالبان قیادت فیصلہ کرے گی۔

ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ ہم سفارتخانوں، این جی اوز اور ان میں کام کرنے والوں کے خلاف نہیں بلکہ ہم غیر ملکی فوجی قوتوں کے خلاف ہیں، ہم سفارت خانوں، این جی اوز اور ان میں کام کرنے والوں کیلئے رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C