دوسری بیوی نے پہلی بیوی کے بچوں کے ساتھ ملکر تیسری اور نئی بیوی کو قتل کردیا
👁️ 157 بار دیکھا گیا
دوسری بیوی نے پہلی بیوی کے بچوں کے ساتھ ملکر تیسری اور نئی بیوی کو قتل کردیا
ممبئی (ڈیلی اردو) بھارت میں ایک ڈرامائی واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص کی دوسری بیوی نے پہلی بیوی کی بیٹی اور اس کے دوست کی مدد سے تیسری اور نئی بیوی کو قتل کروا دیا۔
نالا سوپارہ کی 32 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر دوسری بیوی کی دو بچیوں اور ان کے دوست کی مدد سے تیسری نوبیاہتا دلہن کو قتل کروا دیا۔ واقعے کے بعد یکم مارچ کو 35 سالہ یوگیتا دیورے کی لاش نالا سوپارا کے سنسان علاقے سے برآمد ہوئی۔
اس جرم میں پہلی بیوی پاروَتی مانے کو گرفتار کرلیا گیا جو 45 سالہ شخص سشیل مشرا کی دوسری بیوی ہیں۔ سشیل کی پہلی بیوی اپنی دو چھوٹی بچیوں کے ساتھ اترپردیش میں رہائش پذیر تھیں۔ دونوں لڑکیاں اس کی پہلی بیوی سے تھیں یوں سوتیلی بیٹی تھیں۔ وہ نان نفقے سے محروم بمشکل اپنی بیٹیوں کے ساتھ زندگی گزاررہی تھی۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر نے یوگیتا دیورے کے سامنے اس کی شدید بے عزتی بھی کی تھی۔
ایک سال قبل سشیل نے پاروتی کو چھوڑ کر یوگیتا کے گھر رہائش اختیار کرلی تھی جو نالاسوپارا میں واقع ہے۔ پاروتی نے بتایا کہ اس کا شوہر شہر سے باہر تھا۔ وہ جمعے کو یوگیتا کے اپارٹمنٹ میں گئے جہاں انہوں نے چوکی دار کو شراب پیش کی۔ اس کے بعد مکان کی چابی کی نقل سے دروازہ کھولا اور اندر سوئی ہوئی یوگیتا دیورے کو سوتے میں قتل کر دیا۔ اس عمل میں اس کی دو سوتیلی بیٹیوں نے مدد کی جبکہ ایک سوتیلی بیٹی کے دوست نے بھی اس میں اہم کردار ادا کیا۔
واردات کے بعد ایک سوتیلی بیٹی کے رکشا ڈرائیور دوست نیرج مشرا کی مدد سے کمبل میں لپٹی لاش کو ایک سنسان علاقے میں پھنکوا دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایرانی ڈرون حملہ، ایک بھارتی شہری ہلاک، 70 زخمی
03/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3192 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C