دہشت گردوں کا ساتھ دینے سے باز رہیں، اسرائیلی پمفلٹس میں لبنانیوں کو انتباہ
👁️ 113 بار دیکھا گیا
دہشت گردوں کا ساتھ دینے سے باز رہیں، اسرائیلی پمفلٹس میں لبنانیوں کو انتباہ
بیروت (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے ) لبنان کے رہائشیوں نے بتایا ہےکہ اسرائیلی فوج نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار جمعہ کے روز جنوبی لبنان کے کچھ حصوں پر پمفلٹ گرائے،جن میں لوگوں کو انتباہ کیا گیا ہے کہ وہ حزب اللہ کی مدد نہ کریں۔
Israel dropped these leaflets in southern Lebanon warning civilians against Hezbollah, whatever that means:
To the residents of southern Lebanon
We would like to inform you that the terrorist Hezbollah is taking advantage of the opportunity to infiltrate your homes, your lands,… https://t.co/OCWCk6YXgk pic.twitter.com/ZcDuJ03i1F— Rania Khalek (@RaniaKhalek) December 15, 2023
اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے درمیان 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے اگلے دن سے، لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحدی علاقے میں اسرائیلی فوج اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ تحریک کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، گروپ کا کہنا ہے کہ وہ حماس کی حمایت میں یہ کر رہی ہے۔
سرحد کے قریب کفارشوبا کے ایک رہائشی نے سیکورٹی خدشات کی وجہ سے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا، “جمعہ کی صبح سویرے، ایک ڈرون نے گاؤں پر پمفلٹ گرائے جو گھروں پر گرے۔”
ایک اور رہائشی نے بتایا کہ ابتدا میں بہت سے پمفلٹ ہوا میں اڑائےجانے کے بعد پرچےدو بار گرائے گئے۔ ”
اے ایف پی نے ایسے ایک پمفلٹ کی کاپی کو دیکھا ہے جس میں لکھا ہے، ’’جنوبی لبنان کے رہائشیوں کو ہم مطلع کرتے ہیں کہ دہشت گرد حزب اللہ آپ کے گھروں اور آپ کی زمینوں میں گھس رہا ہے،”
ان پرچوں میں مزید کہا گیا ہے،”آپ کو اپنی سلامتی کی خاطر اس دہشت گردی کو روکنا چاہیے۔”
متن میں لبنانی عوام کو متنبہ کیا گیا کہ حزب اللہ کی مدد کرنا انہیں “خطرے میں ڈال دے گا۔”
لبنانی سرحد کے ساتھ رہنے والوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حالیہ دنوں میں سرحدی دیہاتوں پر بمباری تیز کر دی ہے۔
اسرائیل نے حزب اللہ کے ساتھ 2006 کی جنگ کے دوران بھی جنوبی لبنان کے کچھ حصوں پر پمفلٹ گرائے تھے۔
7 اکتوبر میں سرحد پار سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہونے کے بعد سے لبنان کی سرحد پر 120 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر حزب اللہ کے جنگجو ہیں، لیکن تین صحافیوں سمیت ایک لبنانی فوجی اور 17 شہری بھی شامل ہیں۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے اعدادوشمار کے مطابق لبنان میں 64 ہزار سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر کا تعلق جنوبی علاقے سے ہے۔
اسرائیل میں عہدہ داروں نے نے کہا ہے کہ اسرائیلی جانب سے کم از کم چھ فوجی اور چار شہری مارے گئے ہیں۔
اسرائیل اور حماس کی جنگ اس وقت شروع ہوئی جب فلسطینی عسکریت پسند گروپ نے غزہ سے اسرائیل پر غیر معمولی حملہ کیا جس میں اسرائیلی حکام کے مطابق تقریباً 1,200 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔
اس کے جواب میں اسرائیل نے بڑے پیمانے پر حماس کو ختم کرنے کے لئےفوجی کارروائی شروع کی جس میں حماس کے زیرانتظام غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 18,700 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر میں دھماکا اور آگ، ایران کا سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
قلات میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک، گوادر میں آئی ای ڈی دھماکے سے میجر بھی ہلاک
19/October/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا نیا دفاعی منصوبہ، ایران میں حکومت کی تبدیلی اور اسلحہ سازی میں خود کفالت پر زور
19/October/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو ایران کے ساتھ نئی جنگ کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈال رہے ہیں، عباس عراقچی کا الزام
19/October/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز کی صوفیہ میں ہنگامی لینڈنگ، بم کی دھمکی پر مسافروں سے پوچھ گچھ
19/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک و زخمی ، حوثی باغیوں کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26385 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15622 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11916 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9270 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7527 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5478 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C