دہشت گردی کی پشت پناہی سے مغرب کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ایران
👁️ 31 بار دیکھا گیا
دہشت گردی کی پشت پناہی سے مغرب کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ایران
تہران (ڈیلی اردو/ اے پی پی) ایران نے امریکا اور یورپی ممالک پر دہشت گردی کی پشت پناہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کے مفادمیں نہیں۔ صدر ابراہیم رئیسی نے خبردار کیا کہ دہشت گردی کی پشت پناہی یقینی طور پر انکے مفاد میں نہیں ہو گی۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے امریکا فرانس اور دیگر کئی یورپی ممالک کو ایران میں دہشت گردوں اور شرپسندوں کی حمایت کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا کہ دہشت گردی کی پشت پناہی یقینی طور پر ان کے مفاد میں نہیں ہو گی۔
ایرانی صدر کے دفتر کی ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ دشمن نے ملک کی سلامتی اور معیشت کے ساتھ ساتھ تعلیم اور پیداوار کے شعبوں کو نقصان پہنچا کر ایران کی ترقی کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے وزارت خارجہ کو حکم دیا کہ وہ سفارتی اور قانونی ذرائع سے ضروری اقدامات کرے تاکہ بیرون ملک سے کی جانے والی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
انہوں نے ایرانی بچوں، خواتین، مردوں اور سکیورٹی فورسز کے شرپسندوں کے ہاتھوں ہلاکت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بغاوت کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کریں اور دہشت گردوں اور شرپسندوں کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C