دہلی بم دھماکہ: مشتبہ کشمیری ڈاکٹر عمر نبی کا گھر بھارتی فورسز نے دھماکے سے اڑا دیا
👁️ 366 بار دیکھا گیا
دہلی بم دھماکہ: مشتبہ کشمیری ڈاکٹر عمر نبی کا گھر بھارتی فورسز نے دھماکے سے اڑا دیا
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) بھارتی سکیورٹی فورسز نے دہلی بم دھماکے کے ایک مشتبہ ملزم ڈاکٹر عمر نبی کے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں واقع گھر کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ عام طور پر ایسی کاررائیوں سے ملزم کے والدین اور پورا خاندان ہی متاثر ہوتا ہے۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز سکیورٹی فورسز نے مشتبہ طور پر دہلی بم دھماکے میں ملوث ایک شخص ڈاکٹر عمر نبی کی رہائش گاہ کو دھماکہ خیز مواد کی مدد سے منہدم کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر عمر کا تعلق بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تھا، جو کہ دہلی کے لال قلعے کے پاس ہونے والے بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے، اور پولیس کا دعوی ہے کہ مشتبہ طور پر دھماکہ خیز مواد سے بھری کار وہی چلا رہے تھے۔
انہدامی کارروائی سے متعلق مزید معلومات کیا ہیں؟
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مشتبہ افراد کے مکانات کو منہدم کرنے کا یہ کوئی نیا معاملہ نہیں اور بھارتی سکیورٹی فورسز ایسے حملوں کے مشتبہ افراد کے مکانات کو منہدم کر کے پورے خاندان کو ہی بے گھر کر دیتے ہیں۔
ڈاکٹر عمر نبی کا تعلق پلوامہ کے کوئل گاؤں سے تھا اور ان کے آبائی مکان کو حکام نے جمعے کی علی الصبح دھماکے سے منہدم کیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی نے اس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا ایکس پر شیئر کیا ہے، جس میں رہائش گاہ کا ملبہ دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈيو کے نیچے بہت سے افراد نے اس طرح کے تبصرے بھی کیے ہیں کہ آخر حملہ ہونے کے بعد ملزم کے پورے خاندان کو اس طرح سے سزا دینے سے کیا فائدہ ہو گا۔
ایک صارف نریش بھاٹیہ نے لکھا: اس سے کیا فائدہ؟ آپ کو یہ اس وقت کرنا چاہیے، جب کوئی مشتبہ شخص ثبوت کے ساتھ پکڑا جائے اور وہ زندہ ہو تو یہ دیکھتا کہ اس کے گھر کا کیا ہوتا ہے۔ یہ پیغام بھیجتا۔"
ایک اور صارف ڈاکٹر کمار رشی کیش نے لکھا: “یہ بھارت اور اس کے شہریوں کو دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے اور ذہنیت سے محفوظ رکھنے میں کس طرح مدد کرتا ہے؟ مجھے تو یقین نہیں ہے کہ دہشت گرد کے خاندان کے دیگر افراد کو بے گھر کر کے یہ عمل کس طرح مدد کرتا ہے؟ غریب ماں نے اسے ڈاکٹر بننے کے لیے پالا اور وہ ایک حد تک کامیاب بھی رہیں، پھر دہشت گردی نے اسے جیت لیا۔”
دہلی کار دھاکہ
پیر کی شام کو لال قلعہ کے قریب کار دھماکے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ حکام کا الزام ہے کہ واقعے کے وقت عمر ہنڈائی آئی 20 کار چلا رہے تھے اور ان کی شناخت اس وقت ہوئی جب جائے وقوعہ سے جمع کیے گئے ڈی این اے کے نمونے ان کی والدہ کے نمونوں سے مماثل پائے گئے۔
عمر نبی فرید آباد کی الفلاح یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کام کرتے تھے۔ دہلی کی پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کا تعلق ڈاکٹر مزمل شکیل گنائی اور ڈاکٹر عدیل راتھر سے تھا، جنہیں گزشتہ ہفتے جموں و کشمیر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان دونوں پر فرید آباد میں 2,900 کلوگرام سے زیادہ امونیم نائٹریٹ، ڈیٹونیٹر، ٹائمر اور اسالٹ رائفلیں ذخیرہ کرنے کا الزام تھا۔
اس دوران بھارتی سکیورٹی فورسز نے جموں و کشمیر میں وسیع پیمانے پر چھاپے مارنے کی کارروائی کی ہے۔ یہ کارروائیاں وسیع تر سکیورٹی کریک ڈاؤن کا حصہ معلوم ہوتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نواز حوثی باغیوں کے عدن اور المکلا میں حملے، عدن ایئرپورٹ کے قریب فوجی مرکز کو میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
21/October/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کی سرحدی تنصیبات کا معائنہ، کم جونگ اُن کی بہن کی جنوبی کوریا کو سخت ردعمل کی دھمکی
21/October/2026 👁️ 20 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کی جانب پانچ ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ، حوثیوں کی حملے کی تردید: مدینہ منورہ کے قریب میزائل واقعے پر بھی اختلاف
21/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
کرم میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
21/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: انڈس ہائی وے پر دو گاڑیوں سے مسافروں اور ملازمین کا اغوا، 6 مغوی بازیاب
21/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان : انٹیلی جنس آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد
21/October/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15625 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11921 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9275 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7534 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5489 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C