راولپنڈی: بچے کے ‘زیادتی’ کے الزام پر امام مسجد گرفتار
👁️ 117 بار دیکھا گیا
راولپنڈی: بچے کے ‘زیادتی’ کے الزام پر امام مسجد گرفتار
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) 12 سال کے لڑکے کے ساتھ زیادتی کے الزام میں امام مسجد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی صدر رائے مظہر اقبال کے مطابق 12 سالہ بچہ جواد ظریف دھمیال کیمپ کی مسجد میں مولوی لیاقت سے دینی تعلیم حاصل کرتا تھا تاہم شکایت کے باوجود والدین کو یقین نہیں تھا کہ مولوی ایسی حرکت کر سکتا ہے۔
راولپنڈی پولیس نے 12 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے مولوی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر راۓ مظہر اقبال
12 سالہ بچہ دھمیال کیمپ کی مسجد میں مولوی لیاقت سے دینی تعلیم حاصل کرتا تھا۔
ملزم کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ pic.twitter.com/eYKbIpXS6n
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) September 20, 2019
رائے مظہر اقبال نے بتایا کہ مولوی صاحب نے اپنے چند حمایتی افراد کے ہمراہ احتجاج بھی کیا لیکن پولیس نے اپنا کام جاری رکھا اور تحقیقات میں مولوی کی لڑکے سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔
ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اب ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا۔
12 سالہ بچہ دھمیال کیمپ کی مسجد میں مولوی لیاقت سے دینی تعلیم حاصل کرتا تھا۔
ملزم کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
متاثرہ بچے کے والدہن یقین نہیں کرتٕے تھے کہ مولوی ایسا کر سکتا ہے،پولیس کو بچے سے زیادتی کی شکاٸت ملی،تحقیقات پر شکایت ثابت ہو گٸی۔ pic.twitter.com/BT2Rg0sVDC
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) September 20, 2019
سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد فیصل رانا نے ایس پی صدر کو ہدایت جاری کی ہے کہ ملزم کا ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان پیش کیا جائے تاکہ ملزم مولوی لیاقت کو اس جرم کی سخت سے سخت سزا دلوائی جائے اور آئندہ معاشرے میں ایسا گھناؤنا جرم کرنے کا کوئی سوچ بھی نہ سکے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل پنجاب کے ضلع قصور کے شہر چونیاں میں بھی تین بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔
زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچوں کے اہلخانہ کے شدید احتجاج کے بعد پنجاب پولیس اور انتظامیہ حرکت میں آئی اور وزیراعظم عمران خان نے بھی واقعے کا نوٹس لیا۔
گزشتہ روز پنجاب فارنزک لیبارٹری کی ٹیم کی مشکوک افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے قصور پہنچی اور متعدد افراد کے خون کے نمونے حاصل کیے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5096 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C