راولپنڈی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل ہلاک، افسر سمیت 2 اہلکار زخمی
👁️ 37 بار دیکھا گیا
راولپنڈی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل ہلاک، افسر سمیت 2 اہلکار زخمی
راولپنڈی (ڈیلی اردو) راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے سی ڈی اے چوک پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی پولیس ٹیم پر فائرنگ سے کانسٹیبل خرم شہزاد ہلاک اور سب انسپکٹر منظور شہزاد اور کانسٹیبل محمد عمر ہارون زخمی شدید ہوگئے۔
حکام کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم پر واقع سی ڈی اے چوک کے قریب پیرودھائی پولیس کے سب انسپکٹر منظور شہزاد کانسٹیبل عمر ہارون اور کانسٹیبل خرم شہزاد کے ہمراہ اسنیپ چیکنگ ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اسلام آباد کی جانب سے آنے والے دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کو چیک کرنے کے لیے روکنا چاہا تو ملزمان نے اچانک فائرنگ شروع کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں خرم شہزاد موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ سب انسپکٹر اور کانسٹیبل زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس دوران پولیس نے جوابی فائرنگ کی تاہم ملزمان شدید فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگئے ۔ فائرنگ کے دوران گولیاں سی این جی اسٹیشن کے قریب کھڑی گاڑی کو بھی لگیں جس سے گاڑی کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچے اور تحقیقات شروع کردیں۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی اور پولیس کانسٹیبل خرم شہزاد کے ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمی اہلکاروں کو فوری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں سب انسپکٹر سمیت چار پولیس اہلکار پلاک و زخمی ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C