راولپنڈی: ہملٹن روڈ بم دھماکے کے ملزمان کو تین تین مرتبہ سزائے موت
👁️ 110 بار دیکھا گیا
راولپنڈی: ہملٹن روڈ بم دھماکے کے ملزمان کو تین تین مرتبہ سزائے موت
راولپنڈی (ڈیلی اردو) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہملٹن روڈ دستی بم دھماکے کے دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنادی گئی۔ مجرموں نصرت خان اور عادل خان کو تین تین مرتبہ سزائے موت سنائی گئی۔
عدالت نے دونوں مجرموں کو تین تین مرتبہ عمر قید کی سزا بھی سنا دی۔ مجرموں کو مجموعی طور پر 25 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
واضح رہے کہ 13 دسمبر 2020 کو سی ٹی ڈی نے محمد اسحاق خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔
ہملٹن روڈ دستی بم دھماکے میں ایک خاتون ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔ عدالت نے مجرموں کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔
جبکہ مجرموں کو ہلاک خاتون کے ورثا کو پانچ پانچ لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
عدالت نے دھماکے میں زخمیوں کو مجموعی طور پر 21 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا۔ مجرموں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
عدالت نے ہرجانے کی عدم ادائیگی پر مجرموں کی جائیداد فروخت کرنے کا حکم دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8815 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4525 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1883 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C