راولپنڈی: 6 سالہ بچی سے مدرسے کے قاری کی زیادتی کی کوشش پر مقدمہ، ملزم گرفتار
👁️ 170 بار دیکھا گیا
راولپنڈی: 6 سالہ بچی سے مدرسے کے قاری کی زیادتی کی کوشش پر مقدمہ، ملزم گرفتار
راولپنڈی (ڈیلی اردو) راوالپنڈی کے صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے معلم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچی کے والد نے بتایا کہ قاری رضوان بچی کو قرآن شریف پڑھانے آیا اور کمرہ بند کر کے زیادتی کی کوشش کی، بچی کے شور مچانے پر والدہ نے دروازہ کھٹکھٹایا تو معلم قاری رضوان فرار ہوگیا۔
بعدازاں والد نے پولیس سے رجوع کیا اور ان کی درخواست پر صدر بیرونی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے درندہ صفت معلم قاری رضوان کو گرفتار کرلیا۔
صدر بیرونی پولیس کی کاروائی، دینی تعلیم کی آڑ میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت معلم گرفتار۔
بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج، پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم قاری رضوان کو گرفتار کر لیا۔ pic.twitter.com/SP5C9HT7rF
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) September 19, 2020
ایس ایچ او صدر بیرونی نے کہا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دی جاسکے، راولپنڈی پولیس بچوں سے زیادتی کے معاملے پر زیرو ٹالیرنس پالیسی رکھتی ہے، ایسے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سی پی او محمد احسن یونس نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی یا زیادتی کی کوشش ناقابل برداشت ہے، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15511 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C