رفح کی ایک عمارت میں دھماکا، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 شدید زخمی
👁️ 43 بار دیکھا گیا
رفح کی ایک عمارت میں دھماکا، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 شدید زخمی
یروشلم (ڈیلی اردو/وی اوا ے) اسرائیل کی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس کے چار فوجی رفح میں ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ غزہ میں زمینی آپریشن کے آغاز کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کے 299 اہلکار مارے جا چکے ہیں۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے ’آئی 24 نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فوج نے پیر کو 24 سالہ میجر تال پشبیلسکی، 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ ایتان کارلسبرن، 19 سالہ سارجنٹ الموگ شالوم اور 19 سالہ سارجنٹ یائر لیون کی موت کی تصدیق کی۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ گیواتی بریگیڈ کے چاروں فوجی جوان غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں ایک عمارت میں بوبی ٹریپڈ بم دھماکے کا نشانہ بنے۔
بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے 19 برس کے دونوں اہلکار ابھی زیرِ تربیت تھے۔
فوج نے اس دھماکے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔ تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ اہلکاروں نے رفح میں ایک گھر کے اندر بارودی مواد پھینکا تاکہ اگر کوئی خطرہ ہو تو اس کا خاتمہ ہو سکے۔
اہلکار جب تین منزلہ عمارت میں داخل ہوئے تو دھماکہ ہوا اور عمارت کا کچھ حصہ ان اہلکاروں پر گر گیا۔
فوج نے دھماکے میں سات اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی ہے جن میں سے پانچ کی حالت تشویش ناک ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ تباہ ہونے والی عمارت سے بعد ازاں ایک سرنگ میں جانے کا راستہ بھی ملا۔
اسرائیلی اخبار ’ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق غزہ میں زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد سے اب تک اسرائیل کی فوج کے 299 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
https://x.com/i24NEWS_EN/status/1800401675058126869?t=lAQBaXs85ZdNOGZQxraDIg&s=19
اسرائیلی فوج نے غزہ میں 7 اکتوبر 2023 کو زمینی کارروائی کا آغاز کیا تھا جب کہ رفح میں گزشتہ ماہ سات مئی سے آپریشن جاری ہے۔
اسرائیل اور حماس کا حالیہ تنازع سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر دہشت گرد حملے کے بعد شروع ہوا تھا جس میں اسرائیلی حکام کے مطابق تقریباً 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسرائیل کی جوابی کارروائی میں حماس کے زیرِ انتظام غزہ کے محکمۂ صحت کے مطابق جنگ میں 37 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4574 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2459 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C