رمضان شوگر ملز کیس: حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 روز کی توسیع
👁️ 90 بار دیکھا گیا
رمضان شوگر ملز کیس: حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 روز کی توسیع
لاہور (ڈیلی اردو) احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں گرفتار حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں سولہ روز کی توسیع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی،جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران عدالت کے باربار بلانے پر فاضل جج نے حمزہ شہباز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کٹہرے میں آ ئیں، آپ یہاں پریس کانفرنس کرنے نہیں آئے،جس پر حمزہ شہباز نے کہا کہ آپ مجھ سے بات کیسے کر رہے ہیں ، کٹہرے میں آ رہا ہوں ،بات کرنے کا طریقہ مناسب نہیں ہے۔
اس موقع پر فاضل جج کے اظہار برہمی پر کمرہ عدالت میں موجود لیگی ارکان نے نعرے لگائے، جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ اگر آپ نے ملنا ہے تو باہر ملیں، عدالت کے وقار کو ملحوظ خاطر رکھیں۔
جواب میں حمزہ شہباز نے عدالت کو بتایا کہ آپ کا احترام کرتا ہوں ، میرے ساتھ کوئی بھی نہیں آیا،رش میں آتا ہوں اگر کوئی سلام دے تو شرعاً جواب دیتا ہوں۔
دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ شہباز شریف کہاں ہیں ، جس پر عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے گئے ہیں،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے درخواست دی لیکن دستاویزات ساتھ لگائی نہیں، آئندہ ایسی غلطی نہیں ہو نی چاہیے، اسمبلی کا اجلاس کب تک جاری رہے گا؟۔
بعد ازاں عدالت نے حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 28نومبر تک توسیع کردی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C