روسی صدر پوٹن نے جوہری تجربات کی تیاری کیلئے تجاویز طلب کر لیں
👁️ 221 بار دیکھا گیا
روسی صدر پوٹن نے جوہری تجربات کی تیاری کیلئے تجاویز طلب کر لیں
ماسکو (ڈیلی اردو/اے پی، ڈی پی اے، اے ایف پی، روئٹرز) روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے یہ ہدایت اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے جوہری تجربات کی بحالی کے بیان کے بعد دی گئی ہے۔ روسی وزیر دفاع نے صدر پوٹن کو ’فوری طور اور مکمل پیمانے پر‘ جوہری تجربات کی تیاری کا مشورہ دیا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے آج پانچ نومبر بروز بدھ اعلیٰ حکام کو ہدایت دی کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے ممکنہ تجربات کے لیے تجاویز تیار کریں۔ ان کی جانب سے یہ ہدایت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آئی ہے کہ امریکہ دوبارہ جوہری تجربات شروع کرے گا۔
پوٹن نے کہا کہ روس نے ہمیشہ جوہری تجربات پر پابندی کے جامع معاہدے (CTBT) کی مکمل پاسداری کی ہے، تاہم اگر امریکہ یا کوئی اور جوہری طاقت کوئی نیا جوہری تجربہ کرتی ہے تو روس بھی ایسا ہی کرے گا۔
روسی وزیر دفاع آندرے بیلوسوف نے صدر پوٹن کو بتایا کہ امریکہ کے حالیہ بیانات اور اقدامات کے پیش نظر ’’فوری طور اور مکمل پیمانے پر جوہری تجربات کی تیاری‘‘ مناسب ہو گی۔
بیلوسوف کے مطابق روس کی آرکٹک ٹیسٹنگ سائٹ نَوایا زِملیا ایسے تجربات مختصر نوٹس پر کر سکتی ہے۔
صدر پوٹن نے کہا، ’’میں وزارت خارجہ، وزارت دفاع، خفیہ اداروں اور متعلقہ سول ایجنسیوں کو ہدایت دیتا ہوں کہ وہ اس معاملے پر مزید معلومات جمع کریں، انہیں روسی سلامتی کونسل میں تجزیے کے لیے پیش کریں اور جوہری تجربات کی تیاری کے ممکنہ آغاز پر مشترکہ تجاویز دیں۔‘‘
امریکہ نے آخری بار 1992 میں جوہری تجربہ کیا تھا، چین اور فرانس نے 1996 میں، جب کہ سوویت یونین نے 1990 میں۔ سوویت یونین کے خاتمے کے بعد روس نے آج تک کوئی جوہری تجربہ نہیں کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C