روسی فوج میں بھرتیاں: نیپالی پولیس نے دس افراد کو گرفتار کرلیا
👁️ 104 بار دیکھا گیا
روسی فوج میں بھرتیاں: نیپالی پولیس نے دس افراد کو گرفتار کرلیا
کھٹمنڈو (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز) کھٹمنڈو ضلعی پولیس کے سربراہ نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ انہیں چند دن پہلے اس بات کی اطلاع ملی تھی جس کے نتیجے میں انہوں نے موقع پر کارروائی کر کے دس افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
Nepal police detain 10 over allegations they sent youths to Russian army https://t.co/25H8c8bbmM pic.twitter.com/yQignrqGRq
— Reuters (@Reuters) December 6, 2023
نیپالی پولیس نے بدھ کے روز ملکی باشندوں کو روسی فوج میں بھرتی کرانے کے الزام میں 10 افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ لوگ غیر قانونی طور پر نیپالی نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے کے بہانے روسی فوج میں بھرتی کرانے کے لیے روس بجھنے کی سازش میں ملوث تھے۔ پولیس حراست میں لیے گئے یہ افراد بھاری رقوم کہ بدلے نوجوانوں کو سفری ویزے مہیا کرنے میں مدد فراہم کر رہے تھے۔
Nepal Police detains 12 individuals accused of sending unemployed youths to Russia and extorting large sums of money from them.
The investigation will continue as it suspected that the group is involved in different parts of the country. pic.twitter.com/tnbmMA5aL8
— Saloni Murarka (@murarka_saloni) December 6, 2023
کھٹمنڈو ضلعی پولیس کے سربراہ بھوپیندر کھتری نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ انہیں چند دن پہلے اس بات کی اطلاع ملی تھی جس کے نتیجے میں انہوں نے موقع پر کارروائی کر کے دس افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان افراد کو سرکاری وکیل کے ذریعے کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
کھتری نے کہا کہ حراست میں لیے گئے یہ لوگ فی کس 9 ہزار ڈالر تک وصول کرتے تھے اور اس کے بدلے ان نیپالی باشندوں کو سیاحتی ویزے پر متحدہ عرب امارات اور پھر روس بھیجنے میں مدد فراہم کرتے تھے۔
کھتری کا اس واقعہ پرمزید کہنا تھا، ‘‘یہ منظم انسانی اسمگلنگ کا معاملہ ہے۔‘‘ نیپال نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی جنگ زدہ ملک کی فوج میں شامل ہونے سے گریز کریں۔
نیپال نے رواں ہفتے ماسکو پر زور دیا کہ وہ نیپالی شہریوں کو روسی فوج میں بھرتی نہ کرے۔ نیپال نے یہ اقدام اپنے چھ شہریوں کی روسی فوج میں ملازمت کے دوران ہلا کت کی خبر کے پیش نظر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نیپالی حکومت نے روسی فوج میں پہلے سے بھرتی شدہ نیپالی باشندوں کی واپسی کا مطالبہ بھی کر رکھا ہے۔
نیپالی فوجی جنہیں ‘گورکھا‘ بھی کہا جاتا ہے، اپنی بہادری کے لیے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔ 1947 میں پاک بھارت تقسیم کے بعد سے فوجی معاہدوں کے تحت برطانیہ اور بھارت کی افواج میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
تاہم نیپال کا روس کے ساتھ ایسا کوئی فوجی معاہدہ طے نہیں ہے۔ نیپالی حکومت نے رواں ہفتے مزید تفصیلات دیے بغیر ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے چھ شہری، جو روسی فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے اب مارے جا چکے ہیں۔
نیپال کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز روس سے درخواست کی ہے کہ روسی حکومت فوری طور پر ان فوجیوں کی لاشیں نیپال بھیجے اور ان کے اہل خانہ کو معاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنائے۔
انگریزی روزنامہ دی کھٹمنڈو پوسٹ نے ماسکو میں موجود نیپال کے سفیر میلان راج تلادھر کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو سو کے قریب نیپالی باشندے روسی فوج میں کرائے کے سپاہیوں کے طور پر کام کر رہے تھے۔ اس بیان پر کھٹمنڈو میں موجود روسی سفارت خانے نے تاہم فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا-
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C