روسی کمپنی کا پاکستان کیساتھ 10ارب ڈالر کا معاہدہ
👁️ 187 بار دیکھا گیا
روسی کمپنی کا پاکستان کیساتھ 10ارب ڈالر کا معاہدہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) روسی کمپنی پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق روس پاکستان کو یومیہ 1 ارب کیوبک فٹ گیس بھی فراہم کرے گا۔ روسی وفد نے وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پاکستان اور روس کے مابین تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار سے متعلق بیشتر امور زیر بحث آئے۔
وزیر پیٹرولیم کے مطابق ر روسی کمپنی اور انٹر سٹیٹ گیس سسٹم پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ روسی کمپنی پاکستان میں تیل، گیس کی تلاش اور پیداوار کے شعبے میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
روسی کمپنی گیس کی زیر زمین سٹوریج سے متعلق سہولیات کی فراہمی میں بھی دلچسپی رکھتی ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ روس کی پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی خوش آئند ہے۔
معاہدے کے تحت روس پاکستان کو روزانہ 500ملین سے 1ارب کیوبک فٹ گیس فراہم کرے گا جو سمندری راستے سے پاکستان پہنچائی جائے گی جبکہ پائپ لائن کی تعمیر آئندہ 3 سے 4 سال کے دوران مکمل کر لی جائے گی۔
بعد ازاں سلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ روسی کمپنی پاکستان میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی، انٹراسٹیٹ گیس سسٹم اور گازپروم کمپنی میں معاہدہ ہوگیا ہے غلام سرور خان نے بتایا کہ روسی کمپنی پاکستان میں تیل وگیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گی، یہ معاہدہ پاکستان روس باہمی تعاون کی روشن مثال ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 292 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 379 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 722 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 632 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8965 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4816 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3497 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C