روس سے ایس 400 میزائل سسٹم خریدنے سے کوئی نہیں روک سکتا: رجب طیب اردگان
👁️ 103 بار دیکھا گیا
روس سے ایس 400 میزائل سسٹم خریدنے سے کوئی نہیں روک سکتا: رجب طیب اردگان
ماسکو (ویب ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ روس سے جدید ترین میزائل سسٹم ایس-400 خریدنے کا فیصلہ ترکی نے اپنی خود مختاری اور قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے اور ترکی کو اس میزائل سسٹم کو خریدنے سے دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے ماسکو میں روس کے صدر پوتن سے ملاقات کی اور ایس 400 میزائل سسٹم کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دی جس کے تحت روس ترکی کو ابتدائی طور پر S-400 میزائل نظاموں میں سے چار اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم رواں برس جولائی میں فراہم کرے گا جن کی مالیت 2.2 بلین ڈالر بنتی ہے۔
روسی ہم منصب سے ملاقات کے بعد ترک صدر رجب طیب اردگان نے ایس 400 میزائل کی خریداری کے ناقد امریکا کا نام لیے بغیر جواب دیتے ہوئے کہا کہ روس سے میزائل نظام خریدنا ہمارا خود مختارانہ فیصلہ ہے اور ملک کی خود مختاری و سلامتی پر کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے اور نہ اہم ملکی امور پر کسی سے اجازت لینے کی ضرورت ہے۔
ترک صدر نے مزید کہا کہ روس سے تجارت کا حجم بڑھ رہا ہے اور اس وقت ترکی روس کے ساتھ تجارت کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے، ان معاشی اور تجارتی تعلقات میں توانائی کا شعبہ ترکی اور روس کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لحاظ سے ستون کی حیثیت رکھتا ہے اور اس پر کسی دوسرے ملک کو بے چین ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے ترکی کو میزائل نظام خریدنے سے باز رہنے کا کہا تھا جسے نظر انداز کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردگان روس کے مختصر دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی اور ایس-400 میزائل سسٹم سمیت شام کی صورت حال، تجارت میں اضافے اور دیگر عالمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
03/June/2026 👁️ 281 بار دیکھا گیا
امریکی طیاروں نے ایک بار پھر ایران میں فضائی حملے کیے، پاسداران انقلاب کی جوابی کارروائیاں
03/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، چھٹی پر آیا پولیس اہلکار ہلاک
03/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
جزوی جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری
03/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
بنوں: دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پشاور میں دھماکا
03/June/2026 👁️ 274 بار دیکھا گیا
لبنان میں طویل المدتی اسرائیلی قبضہ ناقابلِ قبول ہے، فرانس
03/June/2026 👁️ 481 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3190 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C