30/June/2021

روس نے ہالینڈ کے جنگی جہاز کا راستہ روک دیا

👁️ 24 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
روس نے ہالینڈ کے جنگی جہاز کا راستہ روک دیا

روس نے ہالینڈ کے جنگی جہاز کا راستہ روک دیا

ماسکو (ڈیلی اردو/شِنہوا) روسی جیٹ طیاروں نے ہالینڈ کی بحریہ کے ایک فریگیٹ ایورٹسن جہاز کو بحیرہ اسود میں ملک کے علاقائی سمندرمیں داخل ہونے سے روک دیا۔

روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ روس کے بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کو معلوم ہوا کہ غیر جانبدار پانیوں میں موجود ہالینڈ کا جنگی بحری جہاز اپنا راستہ تبدیل کر کے 24 جون کو آبنائے کرچ کی جانب بڑھ رہا ہے۔

روس کے ایس یو- 30 لڑاکا اور ایس یو- 24 بمبار طیاروں نے محفوظ فاصلے پر رہتے ہوئے ایورٹسن کے قریب پروازیں کیں جس کے بعد وہ روس کے علاقائی پانیوں سے دور جاتے ہوئے اپنے پہلے والے راستے پر مڑ گیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C