روس-چین کا بڑھتا خطرہ! جرمنی کا 35 بلین یورو کا خلائی جنگی بجٹ
👁️ 291 بار دیکھا گیا
روس-چین کا بڑھتا خطرہ! جرمنی کا 35 بلین یورو کا خلائی جنگی بجٹ
برلن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) جرمنی نے بدھ 19 نومبر کے روز اپنی پہلی خلائی دفاعی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زمینی مدار میں فوجی اور دفاعی صلاحیتوں کو بڑھایا جائے گا۔ جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس نے کہا کہ روس اور ممکنہ طور پر چین کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر جرمن مسلح افواج 2030ء تک خلائی دفاع پر 35 بلین یورو (41 بلین ڈالر) خرچ کریں گی۔
برلن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پسٹوریئس نے کہا، ''ہمیں روک تھام اور دفاع کی صلاحیت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ اسے برقرار بھی رکھنا ہو گا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ روس اور چین دونوں خلا میں ''شدت سے سرگرم‘‘ ہیں اور وہ یورپ اور امریکہ کے سیٹلائٹس کو متاثر کرنے کی پوزیشن میں آ چکے ہیں۔
وفاقی جرمن وزیر دفاع نے تسلیم کیا کہ ''جرمنی تنہا روس اور چین کا مقابلہ نہیں کر سکتا‘‘ لیکن یورپی نیٹو ممالک مل کر کام کریں تو ''ہم اپنی کارروائی اور دفاع کی صلاحیت برقرار رکھ سکتے ہیں۔‘‘
یہ جرمن اقدام یورپ میں خلائی خود مختاری کے دیگر اقدامات کے بعد سامنے آیا ہے۔ کثیر القومی یورپی اسپیس ایجنسی 2030ء تک انٹرنیٹ سیٹلائٹ ''آئی آر آئی ایس ٹو‘‘ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
اکتوبر میں یورپ کی تین بڑی ایرو اسپیس کمپنیوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے سیٹلائٹ آپشنز کو ضم کر کے امریکی ارب پتی ایلون مسک کے اسٹارلنک پروگرام کا مقابلہ کریں گی۔
سیٹلائٹ سسٹم جدید مواصلات، انٹرنیٹ سروس، جی پی ایس اور موسم کی پیش گوئی میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں، جنہیں فوجی اور سول دونوں طرح کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پسٹوریئس نے یاد دلایا کہ یوکرین پر روسی فوجی حملے کے آغاز پر سیٹلائٹس پر سائبر حملے کی وجہ سے جرمنی میں سینکڑوں ونڈ ٹربائنز بند ہو گئے تھے۔
انہوں نے کہا، ''ہر کوئی اندازہ لگا سکتا ہے کہ خلا میں ایک مؤثر حملہ سیٹلائٹ سسٹمز کے لیے کیا کر سکتا ہے۔ یہ کئی ممالک کو مفلوج کر دے گا۔ یورپ، جرمنی اور نیٹو کے لیے یہ فطری بات ہے کہ وہ خود کو اس سے محفوظ بنائیں۔‘‘
جرمن وزیر دفاع نے واضح کیا کہ جرمنی خلا میں ''جارحانہ حکمت عملی‘‘ اختیار نہیں کرے گا لیکن مخالفین کے خلاف جوابی حملے کی صلاحیت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا، ''ہم نہ تو کسی دوسرے ملک کے سیٹلائٹ پر حملہ کریں گے اور نہ ہی کسی کو اجازت دیں گے کہ وہ ہمارے سیٹلائٹ پر حملہ کرے، نہ آج اور نہ مستقبل میں۔‘‘
جرمنی خلا کے ''پرامن، پائیدار اور قواعد پر مبنی‘‘ استعمال کا خواہاں ہے تاکہ وہاں ہتھیاروں کی دوڑ کو روکا جا سکے۔
یورپی تعاون میں مشترکہ لانچ کی صلاحیتیں، دوبارہ استعمال کے قابل راکٹوں کی تیاری اور بین الاقوامی خلائی پروگرام شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3172 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C