روس کا امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات ملتوی کرنے کا فیصلہ
👁️ 29 بار دیکھا گیا
روس کا امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات ملتوی کرنے کا فیصلہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) روس اورامریکہ کے درمیان جوہری تخفیف اسلحہ کے حوالے سے رواں ہفتے مصرہونے والے مذاکرات ملتوی کردیے گئے ہیں۔
روس کی وزارتِ خارجہ اورامریکی سفارت خانے نے سوموار کو الگ الگ بیان میں ان مذاکرات کے ملتوی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
دونوں ممالک کے حکام 29 نومبر سے 6 دسمبر تک مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ملاقات کرنے والے تھے تاکہ جوہری ہتھیاروں میں کمی کے نیواسٹارٹ معاہدے کے تحت معائنے دوبارہ شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔
ان مذاکرات کو کووِڈ 19 کے وبائی مرض کی وجہ سے مارچ 2020 میں معطل کردیا گیا تھا، وزارت نے کہاکہ قاہرہ میں امریکہ روس نیواسٹارٹ معاہدے کے تحت دوطرفہ مشاورتی کمیشن کا پہلے سے طے شدہ اجلاس اب ان ( 29 نومبر سے 6 دسمبر) تاریخوں پر نہیں ہوگا۔
اس کو بعد کی تاریخ تک ملتوی کردیا گیا ہے، اجلاس کے التوا کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، جبکہ روسی اخبار کمرسانت نے امریکی سفارت خانے کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ فیصلہ روس کا تھا۔
روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے کسی پیش رفت کی توقعات کو مسترد کردیا تھا حالانکہ یہ مذاکرات اس بات کی علامت تھے کہ دونوں فریق کم سے کم بات چیت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ اس وقت امریکہ اور روس کے درمیان سرد جنگ کے بعد سے دوطرفہ تعلقات اپنی کم ترین سطح پرہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C