روس کا باخموت پر قبضہ کرنے کا دعویٰ، یوکرین کی تردید
👁️ 24 بار دیکھا گیا
روس کا باخموت پر قبضہ کرنے کا دعویٰ، یوکرین کی تردید
ماسکو + کیف (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے/اے ایف پی) طویل لڑائی کے بعد روس نے اسٹریٹجک لحاظ سے اہم شہر باخموت پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ یوکرینی حکام کے مطابق وہاں اب بھی لڑائی جاری ہے۔ یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ روس نے وہاں ’سب کچھ تباہ‘ کر دیا ہے۔
روس نے اسٹریٹجک لحاظ سے انتہائی اہم شہر باخموت پر قبضہ حاصل کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے صدر ولادیمیر پوٹن نے وہاں لڑنے والے کرایے کے فوجیوں اور سرکاری فورسز کو مبارکباد دی ہے۔ سوویت دور کا حوالہ دیتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ باخموت کو یوکرینی فورسز سے ‘آزاد‘ کروا لیا گیا ہے۔ باخموت یوکرین اور روسی افواج کے درمیان مہینوں سے شدید لڑائی کا اہم مرکز تھا۔
اب تک سب سے طویل لڑائی اسی محاذ پر لڑی گئی ہے۔ سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روسی فوجی باخموت کے مشرقی حصے پر پرچم لہرا رہے ہیں۔
باخموت میں لڑائی جاری ہے، یوکرین
دوسری جانب کییف حکومت نے روسی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں لڑائی اب بھی جاری ہے۔ اگرچہ کچھ خبر رساں اداروں نے اطلاع دی ہے کہ زیلنسکی جی سیون سربراہی اجلاس کے دوران باخموت کے نقصان کی تصدیق کے لیے نمودار ہوئے تھے لیکن ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اصل میں وہ یہ بتانا چاہ رہے تھے کہ وہاں اب بھی لڑائی جاری ہے۔
تاہم یوکرینی صدر کا اتوار کے روز کہنا تھا، ”روس نے وہاں سب کچھ تباہ کر دیا ہے۔ وہاں اب کچھ نہیں بچا۔‘‘
یوکرینی حکام نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ شہر پر کنٹرول کے لیے لڑائی جاری ہے۔ یوکرین کی نائب وزیر دفاع ہانا مالیئر کے مطابق وہاں شدید لڑائی جاری ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ صورتحال نازک ہے، ”اب تک ہمارے محافظ اس علاقے میں کچھ صنعتی اور بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو کنٹرول کر رہے ہیں۔‘‘
باخموت اتنا اہم کیوں ہے؟
سن 2022 کے اوائل میں روس کے یوکرین پر حملہ کرنے سے پہلے باخموت میں 70 ہزار سے زیادہ لوگ رہتے تھے۔ شہر کے کنٹرول کے لیے لڑائی گزشتہ اگست میں شروع ہوئی تھی۔ تب سے روسی افواج نے صنعتی ڈونباس کے علاقے میں کییف کے زیر کنٹرول شہر باخموت کا محاصرہ کر رکھا ہے۔
شہر پر قبضے کے لیے شدید لڑائی گزشتہ نو مہینوں سے زیادہ عرصے سے جاری ہے۔ دونوں اطراف کے فوجیوں نے خندقیں کھود رکھی ہیں اور حملوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔
باخموت ‘ای چالیس ہائی وے‘ کے ساتھ واقع ہونے کی وجہ سے اسٹریٹجک لحاظ سے اہم سمجھا جاتا ہے۔ یہی ہائی وے یوکرین کے دوسرے سب سے بڑے شہر خارکیف کو روسی شہر روسٹوو آن ڈان سے ملاتی ہے۔ باخموت پر روسی قبضہ اسے یوکرین کے مغربی شہروں جیسے سلوویانسک اور کراماتورسک تک رسائی فرایم کر دے گا۔ ڈونیٹسک کے علاقے میں یہ اہم صنعتی اور انتظامی مراکز ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق باخموت پر قبضہ روس کو ڈونیٹسک کے پورے علاقے پر قبضہ کرنے کے اپنے ہدف کے قریب لے آئے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ: امریکہ، ایران مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل، 60 روز میں حتمی معاہدے کیلئے روڈ میپ پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C