روس کا یوکرینی دارالحکومت پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ، شہری انفراسٹرکچر تباہ
👁️ 53 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرینی دارالحکومت پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ، شہری انفراسٹرکچر تباہ
کییف (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) روسی ڈرون حملوں نے کیف کے شہری انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا تاہم ان حملوں میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
دارالحکومت کییف کی فوجی انتظامیہ کے مطابق روسی ڈرون حملوں کے سبب عمارتوں، سڑکوں اور بجلی کی ترسیل کی کئی لائنوں کو نقصان پہنچا۔
کیف کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ سرہی پوپکو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر ایک پیغام میں لکھا، ”ڈرون کے ملبے کے گرنے سے شیوچینکیوسکائی اور ہولوسیوسکی اضلاع میں ایک ہاسٹل سمیت کم از کم پانچ عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔‘‘
فوجی انتظامیہ نے ٹیلی گرام پر کئی تصاویر پوسٹ کیں جن میں ایک عمارت کا دروازہ غائب تھا، دوسری عمارت کی کھڑکیاں ٹوٹی ہوئی تھیں اور گلی میں بجلی کی تاریں زمین پر گری دکھائی دے رہی تھیں۔
یوکرین کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین پر 96 حملہ آور ڈرون فائر کیے اور ایک ایکس 69/59 میزائل بھی فائر کیا۔ فضائی دفاعی فورسز نے یوکرین کے متعدد علاقوں میں راکٹ اور 66 ڈرون گرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔
یوکرین نے روسی جارحیت کو روک دیا
یہ بات اہم ہے کہ یہ حالیہ فضائی حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب یوکرین کی فوج نے یہ دعویٰ کیا کہ انہوں نے فروری 2022 سے جاری اس مسلح تنازعے کے آغاز سے اب تک کے روس کے سب سے بڑے حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
جنرل اولیکسینڈر سیرسکی نے ہفتے کے روز ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر لکھا، ”یوکرین کی افواج روس کے سب سے طاقتور حملوں میں سے ایک کو روکنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔‘‘
اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں شروع ہونے والی اس جنگ کے بعد روسی فوجیوں نے رواں سال ستمبر میں یوکرین پر سب سے تیز رفتار حملے کیے ہیں۔ صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے حملے کا حکم ملنے کے بعد ماسکو نے اعلان کیا کہ اس نے ڈونباس فرنٹ لائن کے ساتھ دو مزید یوکرین شہروں پر قبضہ کر لیا ہے۔
روس کی جانب سے یوکرین میں توانائی کے ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصانات کے تناظر میں کییف انتظامیہ موسم سرما سے نمٹنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C