روس کا یوکرین پر 300 سے زائد ڈرونز اور کروز میزائلوں سے حملہ
👁️ 179 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر 300 سے زائد ڈرونز اور کروز میزائلوں سے حملہ
کییف (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے مطابق روس نے گزشتہ شب یوکرین پر 300 سے زائد ڈرونز اور ’بڑی تعداد‘ میں بیلسٹک اور کروز میزائلوں سے حملہ کیا۔
زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو صرف ایک دن پہلے ہی فضائی دفاعی میزائلوں کی نئی کھیپ موصول ہوئی تھی، جس نے دفاع کو مضبوط بنانے میں مدد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کو مزید فوجی ساز و سامان کی فوری ضرورت ہے۔
انہوں نے ایک پوسٹ میں کہا، ’’شراکت داروں کو اس کی فراہمی میں ناکام نہیں ہونا چاہیے، فضائی دفاعی میزائل انسانی زندگی کے لیے حقیقی تحفظ ہیں۔‘‘
یوکرینی دارالحکومت کییف کے مختلف حصوں میں تازہ روسی حملوں کے بعد بجلی، ہیٹنگ اور پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ کییف کے میئر وٹالی کلِچکو کا کہنا ہے کہ یوکرینی دارالحکومت پر ہونے والے ان حملوں کے بعد 5,635 کثیر المنزلہ رہائشی عمارتیں ہیٹنگ کی سہولت سے محروم ہو گئی ہیں۔ انہوں نے ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ متاثرہ عمارتوں میں سے اکثر کو نو جنوری کو ہونے والے بڑے روسی حملے کے دوران پہلے ہی نقصان پہنچ چکا تھا۔
یوکرینی فضائیہ کے مطابق، روس نے رات بھر جاری رہنے والے اس حملے میں ڈرونز اور کروز میزائلوں کا مشترکہ استعمال کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کے علاوہ، رہائشی عمارتوں اور نجی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ڈرون کا ملبہ گرنے سے کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
میئر کلچکو نے بتایا کہ دریائے ڈنیپرو کے بائیں کنارے پر واقع علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8827 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4552 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3267 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1895 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C