روس کا یوکرین کے فوجی تربیتی مرکز پر حملہ ، 50 افراد ہلاک ، 271 زخمی
👁️ 51 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین کے فوجی تربیتی مرکز پر حملہ ، 50 افراد ہلاک ، 271 زخمی
پولٹیوا (ڈیلی اردو)روس نے یوکرین کے فوجی تربیتی مرکز پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 271 زخمی ہوگئے۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے مرکزی قصبے پولٹیوا میں قائم ملیٹری انسٹیٹیوٹ پر روس نے دو بلیسٹک میزائلوں سے حملہ کیا، جو رواں برس کا سب سے بڑا اور خونی حملہ ہے.سوشل میڈیا پر حملے کی فوٹیجز گردش کر رہی ہیں، جس میں کئی نوجوانوں کی لاشیں نظر آرہی ہیں اور ملبہ پھیلا ہوا ہے اور وہاں عمارت کا تباہ ہونے والا ایک بڑا حصہ نظر آرہا ہے۔یوکرین کے صدر وولودیمرزیلنسکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلیگرام میں بیان میں کہا کہ روس کے اس حملے پر ان کا احتساب کیا جائے گا اور انہوں نے واقعے کی مکمل اور جامع تحقیقات کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ روسی حملے میں ملیٹری انسٹیٹیوٹ کی کمیونیکیشنز کی عمارت تباہ ہوئی ہے۔
پولٹیوا کے گورنر فلپ پرونین نے کہا کہ تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے میں اس وقت بھی 15 افراد دبے ہوئے ہیں اور ایمرجنسی سروسز کے ترجمان اولیکسندر خورنشئے نے بتایا کہ ملبے تلے دب جانے والے افراد کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔فلاحی ادارے کے سربراہ اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ہمارے چینل کے دونوں اطراف کے سیاسی رہنماؤں کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ ان حادثات کے خاتمے تک مزید کتنی انسانی جانوں کی قیمت چکانی پڑے گی۔یوکرین کی فورسز نے بیان میں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی تاہم ان کی تعداد واضح نہیں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C