روس کے یوکرین پر سینکڑوں ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملے
👁️ 183 بار دیکھا گیا
روس کے یوکرین پر سینکڑوں ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملے
کییف (ڈیلی اردو) صدر وولودیمیر زیلنسکی نے منگل کو کہا کہ روس نے ’وعدہ خلافی‘ کرتے ہوئے گزشتہ رات یوکرین پر بڑا حملہ کیا۔ دونوں ممالک کے نمائندے چار سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کرنے والے ہیں۔
ابو ظہبی میں امن مذاکرات بدھ اور جمعرات کو ہونے والے ہیں۔
زیلنسکی کے مطابق یہ کارروائی توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے روکنے کے وعدے کی خلاف ورزی ہے۔ ان حملوں کا خاص ہدف بجلی کا نظام تھا، جو کییف کے بقول شہریوں کو سرد ترین موسم میں روشنی، حرارت اور پانی سے محروم کرنے کی ماسکو کی جاری مہم کا حصہ ہے۔
ان حملوں میں سینکڑوں ڈرونز اور 32 بیلسٹک میزائل شامل تھے، جن سے کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے۔
زیلنسکی نے کہا، ’’سردیوں کے انتہائی سرد ترین دنوں میں لوگوں کو دہشت زدہ کرنا روس کے لیے سفارت کاری سے زیادہ اہم ہے۔‘‘
کییف میں رات کے وقت درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا اور منگل کو منفی 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
اس دوران نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک رٹے نے حمایت کے اظہار کے طور پر کییف کا دورہ کیا۔
زیلنسکی نے ان سے ملاقات کی اور اتحادیوں سے مزید فضائی دفاعی سامان فراہم کرنے اور روس پر اس کی مکمل جارحیت ختم کرانے کے لیے ’زیادہ سے زیادہ دباؤ‘ ڈالنے کی اپیل کی۔
حکام کے مطابق ماسکو اور کییف کے وفود کے درمیان حالیہ بات چیت تعمیری رہی ہے، لیکن ایک سال کی کوششوں کے بعد بھی ٹرمپ انتظامیہ اہم نکات پر پیش رفت کی تلاش میں ہے۔
زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین لڑائی ختم کرنے پر بات چیت کے لیے تیار ہے، لیکن کوئی ہتھیار نہیں ڈالے گا۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8827 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4550 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3267 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C